راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایمر جنسی اور قدرتی آفات میں بچوں کی نگہداشت بہت
ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار چائلڈ پروٹیکشن آفیسر pdmaگلناز جبیں نے چائلڈ
پروٹیکشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای
ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گروپ فار چائلڈ پروٹیکشن کا
کردار اور ذمہ داری نمایاں ہے اور کسی بھی آفت میں نگہداشت کا فریضہ ادا
کرے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی،اے ڈی ایل جی،محکمہ تعلیم،ریسکیو اور ڈی او
لیبر میاں جہانگیر نے شرکت کی۔سیمینار میں بچوں کی صحت،تعلیم،تفریح،خوراک
اور ہائی جین سے متعلق ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment