راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ کے شہداء کو
خراج تحسین پیش کر نے کے حوالے پنجاب بھر میں سرکاری طور پر تقریبات کا
سلسلہ جاری ہے اور 16دسمبر تک جاری رہے گا۔ان معصوم شہداء بچوں کی یاد میں
ضلع راجن پور میں بھی ہفتہ منایا جارہا ہے۔ وہ بچے جو پاکستان کا روشن
مستقبل تھے،ان کو سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں گھس کر شہید
کردیا ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ :جو لوگ اللہ کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی
جان قربان کردیں ان کو مردہ مت کہو: وہ زندہ ہیں ۔فرق یہ ہے کہ ہماری آنکھ
ان کو دیکھ نہیں سکتی۔میری آپ تمام طلباء سے اپیل ہے کہ سانحہ پشاور کے
بچوں کی طرح آپ بھی اپنے اندر تبدیلی لائیں اور تعلیم کے ذریعے اپنے پیارے
ملک پاکستان کی ترقی کا باعث بنیں ۔ان باتوں کا اظہار ڈی او سی راجن پور
میاں آفتاب نے سانحہ پشاور کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1ضلع راجن
پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سکول کے بچوں کی
طرف سے حافظ نعمان نے تلاوت قرآن پاک کی۔ثناء اللہ نے نعت شریف پڑھی،عدنان
مصطفیٰ اور محمد حمزہ نے ملی نغمے پڑھے جبکہ محمد عمران سراج نے تقریر کی
جسکا موضوع تھا کہ اسکو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے۔تقریب میں شریک ای ڈی
او تعلیم عبدالغفار لنگاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ میں دیکھ
رہا ہوں کہ ضلع راجن پور میں تعلیم کا شوق بڑھتا جارہا ہے اور دن بدن
سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ہم تعلیم کے ذریعے پشاور کے بچوں
کی طرح دشمنان اسلام کو ختم کر کے دکھائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment