راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں پنجاب
بھر میں تقریبات کے حوالے سے ضلع راجن پور میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری
ہے اور ان تقریبات کا سلسلہ 16دسمبر 2015تک جاری رہے گا ۔ہماری ان تقریبات
کا بنیادی مقصد ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرنا
اور اسلام دشمنو ں کو یہ پیغام دیں کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ایک
قوم ہیں ۔ پہلے تو یہ نام نہاد طالبان کسی نہ کسی بہانے سے ہماری صفوں میں
گھس گئے تھے مگر اب ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔ان باتوں کا اظہار ڈی
سی و راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے سا نحہ شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور
کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں راجن پور اسٹیڈیم کمپلیکس میں ایک
کرکٹ میچ کے انعقاد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے جعفر خان
لغاری،ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی، اصغر جلبانی، ڈی او
سپورٹس،ضلعی افسران اور دیگر معززین موجود تھے ۔جعفر خان لغاری نے میڈیا
سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک قیمتی معدنیات وغیرہ سے مالا مال ہے
۔دہشتگرد چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکے مگر
ہماری پاک فوج اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ان کوپاک فوج کے ساتھ
ملکر نیست و نابود کردیں گے۔ اسٹیڈیم کمپلیکس میں شہدائے آرمی پبلک سکول
پشاورکے طلباء کو کراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راجن پور گرین کلب اور راجن
پور وائٹ کلب کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا ۔کھلاڑیوں کی
حوصلہ افزائی کے لئے ان میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے آخر میں
ڈی سی او ظہور حسین گجر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
سانحہ پشاور کے حوالے سے ہفتہ بھر تقریبات کا شیڈول تمام میڈیا نمائندگان
کو بھجوادیا گیا ہے ۔ان تقریبات میں میڈیا،سوسائٹی،علمائے کرام سمیت تمام
طبقہ جات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم بزدل اسلام دشمنوں کو
یہ پیغام پہنچا سکیں کہ ہم ان کو اپنی صفوں میں دوبارہ ہرگز شامل نہیں ہونے
دیں گے۔ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں ہے اور جنرل راحیل شریف کو اس کامیاب
آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment