Feature Top (Full Width)

Monday, 21 December 2015

تجاوزات کا خاتمہ اور ترقیا تی کا م تیز ی سے جا ر ی ہیں سردار شیر علی گو ر چا نی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تھوڑی تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔جسطرح جام پور سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے ایسے ہی فاضل پورمیں بھی سڑکوں وغیرہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے۔گرین بیلٹ کا راستہ صاف کیا جائے اور ون وے کلیئر کرایا جائے۔سڑکوں کی تعمیر میں پول شفٹنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی جلد مکمل کیا جائے ۔اس کے لئے آپ کو جتنے بھی فنڈز کی ضرورت ہے ،وہ ضلعی حکومت کے توسط سے پنجاب حکومت کے نوٹس میں لایا جائے۔ضلع کی ترقی کے لئے مزید فنڈز کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے میں خود پنجاب حکومت کو سفارش کروں گا۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے ڈی سی او آفس راجن پور میں دوران ڈی سی سی میٹنگ کے دوران کیا۔اس میٹنگ میں ضلع راجن پور کے تمام محکمہ جات کے ایکسیئن اور انجینئر حضرات نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کہا کہ میں خود ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔متعلقہ محکموں سے اس حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر بریفنگ لیتا ہوں اور جدھر بھی کام کی رفتار سست لگے ادھر فوری رفتار تیز کرانے کی ہدایت کرتا ہوں ۔ٹرائبل ایریا کے حوالے سے بھی ایک روڈ میپ بنا ہے ہیں۔جام پور سٹی ما ڈل پیکج پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہوں اور ہفتہ وار وزٹ بھی کرتا ہوں۔دوران بریفنگ ڈپٹی اسپیکر کو مختلف محکمہ جات کی طرف سے بتایا گیا کہ خطرناک سکولوں وغیرہ کی عمارتوں کے حوالے سے 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی عمارتوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ بینظیر برج کی تکمیل 2017کے آخر میں مکمل ہو جائیگی۔ محکمہ انہار کی طرف سے بتایا گیا کہ نہری پانی داجل برانچ اور لنک نمبر 3میں 21دسمبر سے 31دسمبر تک 4ہزار کیوسک پانی ہیڈ تونسہ سے چھوڑا جائیگا۔میٹنگ کے آخر میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ڈی سی او راجن پور کی کاوشوں کو سراہتا ہوں کہ وہ جام پور سٹی ماڈل پیکج میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ہماری پہچان دراصل راجن پور سے ہے اور اس کی ترقی میں ضلعی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers