راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں علی الصبح سے ہی شدید دھند چھاگئی جس
سے حد نگاہ صفر رہ گئی انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روا نی شدید متاثر ہوئی
بلکہ دفاتر اور سکولوں میں حاضری بھی کم دیکھنے کوملی ،دور دراز سے راجن
پور آنے والے سائلین دفاتر میں آفیسران اور سرکاری اہلکاروں کی عدم موجودگی
کے باعث گھروں کو مایوس لوٹنے پر مجبور ہوگئے دوپہر کے وقت کچھ دیر کے لئے
دھوپ نکلی مگر شام چار بجے کے بعد دوبارہ دھند چھا گئی دھند کے باعث سردی
کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔
0 comments:
Post a Comment