راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے ہفت کلیم صوفی شاعر حضرت خواجہ
غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس
کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر
نے کی ۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،منیجر اوقاف،ای ڈی او سی
ڈی،ای ڈی او تعلیم ،ای ڈی او صحت ،ای ڈی او فنانس ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ٹی
ایم او راجن پور،ڈی او لیبر،ڈی او سول ڈیفینس اور دیگر متعلقہ محکموں کے
افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے ہفت
کلیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ عرس پر آنے والے زائرین
کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں اور ان کے کھانے پینے،رہائش کے
انتظامات کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کی جائے۔اور تمام متعلقہ محکموں کو
ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ڈی پی او زاہد
محمود گوندل نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے
جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment