Feature Top (Full Width)

Saturday, 28 November 2015

سول کلب راجن پور کو بحال اور فعال کرنے کے لئے 10ملین روپے کی گرانٹ مختص کر دی ہے ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سول کلب راجن پور کو بحال اور فعال کرنے کے لئے 10ملین روپے کی گرانٹ مختص کر دی گئی ہے۔ اس کو جلد فعال کر کے سول ملازمین کے لئے کھول دیا جائے گا۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے سول کلب میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی ایم او عبدالرؤف،ڈی او پلانگ ملک سیف الرحمان،ڈی او جنگلات طلعت عباس،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس کلب کی بحالی کے لئے بہت جلد کام شروع کریں تاکہ سول کلب کی رونقیں بحال ہو سکیں۔بعد ازاں ڈی سی او نے سول کلب کے مختلف گراؤنڈز کا معائنہ کیا اورٹی ایم او کو صفائی کرانے کی ہدایت کی۔

حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ظہور حسین گجر

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو پر امن اور الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں کسی کو موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہ ہو گی اور نہ ہی کسی قسم کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔انہوں نے آر اوز کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیوں کے آرڈر فوری طور پر کئے جائیں۔اس موقع پر آر اوز،اور ورکنگ گروپ کے اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او لیبر میاں جہانگیر اورالیکشن سیل کا عملہ بھی موجود تھے۔

فوڈ اتھا رٹی کی کا روا ئی ،نا قص نمک بنا نے والی تین فیکٹر یا ں سیل ما لکا ن کے خلا ف ایف آ ئی آ ر در ج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور چوہدری ظہورحسین گجرکی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ڈاکٹرفیاض کریم لغاری کی سربراہی میں مدثرشہزاد زونل پروگرام زونل منیجرملتان ، ڈاکٹرخرم مبین خان پرونشل منیجرساؤتھ پنجاب ، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدصدیق آیوڈین پروگرام ضلع راجن پور اور ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر محمداکرم وسیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلیوں راجن پور، جام پور اور روجھان میں ناقص، غیرمعیاری، مضرصحت اور آیوڈین کے بغیرنمک کی تیاری اور فروخت کرنے والی 17 سے زائدفیکٹریوں ، کارخانوں کے مالکان و نمائندگان ، ڈیلرزحضرات اور پیکروں کے خلاف ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور کا شکنجہ تیار ۔نئی حکمت عملی تیارکرکے گرینڈآپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری کردیاگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت کے ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں تابڑتوڑچھاپے جاری مالکان و نمائندگان فیکٹریاں چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔ اورضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئیں ہیں۔ پنجاب پیورفوڈآرڈینینس 1960ء ترمیمی 2015ء اور پنجاب لوکل گورنمنٹ قوانین کے قوائدوضوابط کے مطابق اپنے کاروباری یونٹس کی رجسٹریشن ، کام کرنے والے افراد، ورکرزکے میڈیکل ہیلتھ سرٹیفکیٹس ، فوڈلائسنس ، ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور سے جلدازجلدبنوانے مزیدیہ کہ اپنے کاروباری یونٹس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے اور نمک کی سٹوریج اور ترسیل کو بھی گورنمنٹ قوانین کے مطابق یقینی بنائیں ۔ مس برانڈپیکنگ ، مینوفیکچرنگ کی سطح پر 30PPM سے کم آیوڈین ، ڈسٹری بیوشن اور ریٹیل سطح پر 15PPM سے کم آیوڈین اور کالے نمک مضرصحت PMDC(پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ) سے غیرتصدیق شدہ کھانے والا نمک ہرگزاستعمال نہ کریں نیز پیکٹ پر اپنانا م ایڈریس، ٹیلی فون نمبر ہاتھ اور ہانڈی کا نشان مینوفیکچرنگ ڈیٹ ، ایکسپائری ڈیٹ نمک کی مقدار، قیمت اور خریدوفروخت کا مکمل ریکارڈرکھیں اور خشک جگہ پر سٹور یج کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے موقع پر ہی وارننگ کے نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔ 07 یوم کے اندرہی انتظامات پر عملدرآمدکرناہوگا۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل فوڈانسپکٹروں کو خلاف ورزی پر FIRکا فوری اندراج ، موقع پر ہی گرفتاری ، بھاری جرمانے، قید، کاروبارکی بندش، سامان کی ضبطگی جیسی سخت سزائیں عمل میں لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ ناقص کارکردگی پر فاضل پور اور جام پو رمیں 3فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں FIR درج کراکے کاروائی شروع کرتے ہوئے کارخانے بھی سیل کرادئیے گئے۔ 5مالکان و نمائندگان کو ناقص کارکردگی پر کام کرنے سے روک دیا۔ کیونکہ بغیرآیوڈین اور کالے نمک کی خرید ،تیاری ،فروخت اور استعمال پر ضلع بھرمیں مکمل پابندی عائدکردی گئی ۔ضلع بھر سے نمک کی فیکٹریوں ، کارخانوں ، ڈیلرحضرات ، پیکروں ودیگرمارکیٹ پوائنٹس سے 30 سے زائد سیمپل لے کر تجزیہ کے لئے فوڈٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں تاکہ ان کے نتیجہ جات وصول ہونے پر قصورواران کے خلاف مزیدکاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ کیونکہ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور کے ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمداکرم وسیم کی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کی دھاپ نے ایک بارپھر ملاوٹ مافیاکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی ضلعی حکومت راجن پور کا کہناہے کہ جوملاوٹ سے باز نہ آئے گا وہ سیدھاجیل جائے گا۔ اس کاروائی کا مقصد ضلع بھر کی عوام کو سستی معیاری خالص اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک میسرکرنا ہے کیونکہ اچھی خوراک ہی اچھی صحت کی ضامن ہے۔

Wednesday, 25 November 2015

سیکریٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال کا را جن پور کے مختلف دفا تر کا دورہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ہارون رفیق کا آج دارالامان،صنعت زار اور سوشل ویلفیئر کے دفاتر کا دورہ۔ انتظامات کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی بچوں،خواتین اور بزرگوں کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں۔اور صنعت زار میں خواتین ہنر سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھائیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اپنی ذمہ داری کو ایمان داری اور قومی جذبہ کے ساتھ سر انجام دیں۔دفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے متعلق آگاہی دیں اور سمینار کرائے جائیں۔سیکریٹری نے جام پور اور راجن پور صنعت زار کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفیئر،منیجر صنعت زاراور سپریٹینڈنٹ دارالامان بھی موجود تھیں۔

جام پور سٹی پیکج اے سی سمیت دیگر افسران کا تعمیراتی کاموں کا معا ئنہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر کی ہدایت پر اے سی جام پور ،ڈی او پلانگ،ای ڈی او فنانس،ڈی ڈی ٹیکنیکل نے جام پور سٹی پیکج کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔جن میں سیوریج ،روڈ،ٹف ٹائلز،اور دیگر کاموں کا موقع پر جا کر جائزہ لیا ۔ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور میٹیریل میں کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے واپڈا ،ٹیلی فون کے افسران کو ہدایت کی راستے میں موجود کھمبے اور پولز ہٹائے جائیں۔یہ سٹی پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور جام پور کی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے یہ سٹی پنجاب میں ایک مثالی تحصیل بنے گی۔

عوامی خد مت کیلئے پٹو اریو ں کو فعال کردار اداکر نا ظہو ر حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پٹواری اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔عوام کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے تحصیل راجن پور کے پٹواریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،تحصیلداروں اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ پٹواری محکمہ مال کا اہم جز ہیں اور دن رات کام کرنے والے ملازم ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور سیلاب میں پٹواریوں سے کام لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پٹواری اچھا کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،کالی بھیڑیوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔عوام کے خادم بن کر کام کریں۔

Tuesday, 24 November 2015

دھونس دھاندلی کی سیاست کا خا تمہ کر دیا جا ئے نصراللہ دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق چیف وہپ قومی اسمبلی،مرکزی راہنماء دریشک ،مزاری ،لغاری اتحاد وآزادرکن صوبائی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور دھونس دھاندلی کی سیاست کر نے والوں کو مسترد کردیں بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے ہی علاقائی ترقی ممکن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دریشک مزاری لغاری اتحاد کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران قاسم پور، افضل آباد میں عوام کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں اُمیدوارچئیر مین یوسی کوٹلہ خان محمد سردار صدیق امان اللہ خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ غریبوں کی فلاح کے اقدامات کئے آج عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں کپاس کے کسانوں کو معمولی معاوضہ بھی تاحال نہ مل سکا لوڈ شیڈ نگ پر قابو پانے کا نعرہ لگانے والے تین سالوں میں لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ نہ کرسکے ہیں اس اجتماع میں سابق رکن صوبائی اسمبلی پی پی پی سردار امان اللہ خان دریشک،راہنماء پی پی پی امجد عباس عباسی ،چوہدری اشفاق احمد اُمیدوار وائس چئیر مین یوسی کوٹلہ خان محمد ،سردار حبیب الرحمن ایڈووکیٹ ،مجاہد خان دریشک،محمد افسر تیرن سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر سرائیکی شاعر نے انتخابات کے حوالے سے اشعار گا کر شرکاء کے دل موہ لئے قبل ازیں سردار نصراللہ خان دریشک اور سردار امان اللہ خان دریشک کے قافلہ کی آمد پر علاقہ مکینوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے دونوں راہنماؤں کااستقبال کیا۔

ڈی سی او ظہور حسین گجر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کا دورہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے مریضوں کے وارڈ کی صفائی چیک کی اور مریضوں سے خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے میڈیکل سپریٹینڈنٹ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی سی او نے ہسپتال میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔اس موقع پرای ڈی او صحت ،ایم ایس ،ڈی او بلڈنگ ،الیاس گبول اور دیگر متعلقہ افراد ان کے ہمراہ تھے۔

بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر کے 579پولنگ اسٹیشن بنائے گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر کے 579پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔جن میں 7لاکھ 99ہزار404ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ 69یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواران کی تعداد 237،جبکہ جنرل کونسلرز امیدواران کی تعداد 1430کے درمیان مقابلہ ہو گا۔مزید انہوں نے بتایا کہ 5میونسپل کمییٹیوں کے امیدواران کی تعداد 352ہے جن کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ڈی سی او نے بتایا کہ 2خواتین چیئرمین اور وائس چیئرمین برائے یونین کونسل اور 3خواتین جنرل کونسلر برائے یونین کونسل کے امیدواران میں شامل مقابلہ ہیں۔

را جن پور ،کو ٹلہ نصیرکے مکینو ں کا ایکا پا نی دو دوٹ لو مہم شر و ع امید وار کو ختہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کو ٹلہ نصیرمیں بلد یا تی الیکشن کے دورا ن مقا می نو جو ا نو ں نے پا نی دو اور ووٹ لو مہم کا آ غا ز کر دیا ہے کیو نکہ 10 ؍ ہز ارسے زا ئد نفو س پر مشتمل قصبہ میں پینے کے صا ف کی پا نی کی سہو لت حا صل نہ ہے اس سلسلے میں نو جوان سما جی کا ر کنا ں جا ویدعلی ،محمد ر مضا ن ،غلا م حسین ،عبد اللہ اور محمدانعام و غیر ہ بلد یا تی ا مید واروں سے مطا لبہ کیا ہے کہ کو ٹلہ نصیرمیں پینے کے پا نی کی سہو لیا ت کو یقینی بنا ئیں امید وار چیئر مین یونین کو نسل کو ٹلہ نصیر سردا رد محمد عر ف دُ لے خا ن در یشک سا بق تحصیل نا ظم لا کھو ں رو پے ما لیت کی قیمتی گا ڑیو ں اعجا زالحق اور قا ئمقا م وز یر اعلیٰ کو تحفے میں د ے سکتے ہیں اور چند لا کھ کی لا گت سے کو ٹلہ نصیر میں وا ٹرفلٹر یشن پلا نٹ کیو ں نہیں لگا سکتے جبکہ و ہ سا لا نہ گھوڑی دوڈ پر بھی لا کھو ں رو پے خر چہ کرتے ہیں اب ان کے سا تھ امید واروا ئس چیئر مین ایک بز نس مین ہیں کو ٹلہ نصیر میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ لگا ئیں اور دوٹ لیں بصو ر ت د یگر عوا م کی تو قعا ت پر پورا نہ اتر نے والو ں کو عوا م مستر د کر دیں جبکہ سرما یہ کااتحا د عوام کے مفا دات کے لئے ہو نا چا ہیے

ما ہ ر بیع الا ؤ ل کو پو ر مذ ہبی جو ش اور عقید ت کے سا تھ منا یا جا ئے گا مشتا ق احمد رضو ی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مر کز ی نعتؐ کمیٹی را جن پور فر و غ نعتؐکے 25 ؍ سا ل مکمل ہو نے پر سلو ر جو یلی پرو گر ام کے سلسلے میں 12؍ ر بیع الا ؤ ل کو عظیم الشا ن محفل نعتؐمنعقد کر یگی اور ما ہ ر بیع الا ؤ ل کو پو ر مذ ہبی جو ش اور عقید ت کے سا تھ منا یا جا ئے گا یہ با ت مر کز ی نعتؐ کے صد ر سید مشتا ق احمد رضو ی قا در ی نے بتا ئی کہ مر کز ی نعت کمیٹی کے زیر اہتما م وار محفل لیلتہ النعتؐکا سلسلہ بھی جار ی ہے جبکہ 25 ؍ ویں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل نعت ؐ کر ا چی سے معر و ف نعت خو ا ں سید محمد عدیل سلطا نی اور سید محمد عبد اللہ شا ہ ملتا ن سے وقا ص احمد قا در یاور کیو ٹی و ی کے معر و ف نعت خو ا ں صا جنر ادہ ڈا کٹر شکیل احمد کا ظمی بھی خصو صی طو رپر شر کت کر یں گے

گو ر نمنٹ ایلیمنٹر ی سکو ل انٹر ل کر کٹ ٹو ر نا منٹ جما عت ہشتم باز ی لے گئی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گو ر نمنٹ ایلیمنٹر ی سکو ل کو ٹلہ رحیم میں انٹر ل کر کٹ ٹو ر نا منٹ جما عت ہشتم نے جیت لیا ایک ہفتہ جا ر ی ر ہنے وا لے اس ٹور نا منٹ میں سکو ل کی چا ر بڑ ی کلا سز کی ٹیموں نے حصہ لیا جما عت پنجم ،ششماورہفتم کی کر کٹ ٹیمو ں نے لیگ سسٹم کی بنیا د پر میچ کھیلے ٹو ر نا منٹ کی سر پر ستی ہیڈ ما سٹر فر حا ن ہاس شمی نے کی جبکہ فا ئنل میچ میں خصو صی سید مشتا ق احمد رضو ی ضلعی نا ئب صد ر نظر یہ پا کستا ن فور م تھے فا ئنل میچ میں جما عت ہشتم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقر ر ہ اوورز میں 72 ؍ رنز سکو ر کئے جبکہ جما عت ہفتم کی ٹیم 40 رنز بتا سکی ، مین آ ف دی ٹو ر نا منٹ میچ کا اعز از طا لبعلم نا ز ک حسین نے اورمین آ ف دی ٹو ر نا منٹ شعیب ا ختر ر ہے مہما ن خصوصی مشتا ق رضو ی نے جیتنے وا لی ٹیمو ں میں ٹر افیا ں تقسیم کیں جبکہ سنیئر ٹیچر ز قا صی محمد حسن اور محمد اسحا ق نے حو صلہ افزا ئی کے لئے کھیلا ڑ یو ں کو میڈلز پہنا ئے تقر یب تقسیم انعا ما ت میں چو ہد ر ی محمد شا ہد ،را نا عبد الغفا ر ،حا جی محمد سیلم نے بھی خصو صی طو ر پر شر کت کی

Saturday, 21 November 2015

اختیارات کا ناجائز استعمال ،سرکاری ادویات کی فروخت

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اختیارات کا ناجائز استعمال ،سرکاری ادویات کی فروخت،ایمبولینس کا کرایہ وصول ،ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا نظام درہم برہم ڈی سی او راجن پور کی خاموشی نے سوال کھڑے کر دئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کا اکلوتا ہسپتال مریضوں کے لئے پرائیویٹ ہسپتال کی شکل اختیار کر چکا ،آؤٹ ڈور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ،سرکاری ادویات کی مد میں ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو میں دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی حتیٰ کہ راجن پور سے رحیم یار خان ،ملتان وغیرہ ریفر کئے جانے والے مریضوں سے چھ ہزار روپے سرکاری ایمبولینس کا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ،اسی طرح مریضوں کوادویات نہیں دی جارہی ہیں بلکہ ان سے پرائیویٹ اسٹور کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں، اگر کوئی رات میں ایمرجنسی مریض آبھی جائے تو اس سے ادویات کی مد میں رقم وصول کی جارہی ہے میڈیکل رپورٹ کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں،بچوں کے کوائف اندراج کے لئے فی فارم دو سو روپے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ۔اور اس کام میں کماؤ پتر کلرک ملک ساجد ،رانا افضل کو ٹاسک دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے پاس ڈاکٹروں کی مہریں رکھی ہوئی ہیں باوجود اس کے کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا ایم ایس کے پاس بھی جائے تو انہیں انہی کلرک کے پاس بھیجا جاتا ہے ۔عاشق حسین ،فوجی شبیر،جلیل احمد،ریاض امجد ،فدا مغل و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نظام بہتر بنایا جائے اور ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کرپٹ اہلکاروں کی چھٹی کرائے اور انکی جگہ ایماندار اور فرض شناس اہلکار تعینات کریں۔

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) لیگی ایم این اے کے آ با ئی شہر میں پو ری میو نسپلٹی میں سے صر ف ایک امید وار را نامختیا ر احمد ایڈ ووکیٹ کو پا ر ٹی نشا ن شیر ملا ہے را نا مختیا ر احمد مسلم لیگ (ن) کو ٹ مٹھن کے صدر ہیں بتا یا جا تا ہے کہ لیگی ایم این اے ڈا کٹر حفیظ الر حمن خا ن در یشک اپنے ہی پا رٹی کے وا حد امید وار را نا مختیا ر ایڈ ووکیٹ کو سپو ر ٹ کر نے کی بجا ئے نصر اللہ خا ن در یشک گر و پ کے تحر یک انصا ف اورڈاکٹر طا ہر القا در ی کی پا رٹی کے خو اجہ عا مر کو ر یجہ گر و پ کے متفقہ امید وار را ؤ حا کم علی کی حما یت کر ر ہے ہیں اور کو ٹ مٹھن کے حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے امید وار لانے کی بجا ئے لیگی ایم این اے نے تحر یک انصا ف اور پاکستا نی عو امی تحر یک کے سا تھ مقا می اتحا د کرکے اپنے متفقہ امید وار سامنے لا ئے ہیں علا وہ از یں پو رے را جن پور میں صر ف ایک خا تو ن امید وا ر کونسلر محتر مہ شمیم شیخ بھی کو ٹ مٹھن سے بلد یا تی انتخا با ت میں حصہ لے ر ہی ہے جس مسلم لیگ (ن )مکمل سپو ر ٹ حا صل ہے

را جن پور میں اسا تذ ہ کی چھٹیو ں پر غیر اعلا نیہ پا بند ی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )را جن پور میں اسا تذ ہ کی چھٹیو ں پر غیر اعلا نیہ پا بند ی ،چھٹیا ں کا اختیار مجا ذ افیسر سے لے کر حکام با لا نے خو دلے لیا ہے اور ایمر جنسی میں بھی اسا تذ ہ کو رخصت کے لئے ذ لت کا سا منا کر نا پڑ تاہے افسر ان اور دفا تر میں در بد ر بھٹکنا پڑ تا ہے اسا تذ ہ تنظیمو ں نے اتفا قیہ اور استحقا قیہ چھٹیو ں پر غیر قا نو نی پا بند ی کو بلا جو از اور بنیا د ی انسا نی حقو ق کی خلا ف ورز ی قر ار دیا ہے اور مجا ز افسرا ن کو چھٹیا ں دینے کے اختیا را ت بحا ل کر نے کا مطا لبہ ہے بتا یا جا تا ہے کہ اسا تذ ہ کو دیگر سر کا ر ی ملا ز مین کی طر ح ما ہا نہ دو اتفا قیہ اور 12 ؍ سالا نہ استحقا قیہ چھٹیو ں کا حق قانو نی طو رپر حاصل ہے لیکن محکمہ تعلیم ضلع را جن پور کے افسرا ن نے یہ قا نو نی حق صلب کر کے ر کھ د یا ہے بیما ر ی ،فو تگی یا اچا نک ایمر جنسی کی صو رت میں کسی بھی ٹیچر کو درخو است ر خصت اتفا قیہ سکو ل ٹا ئم کے بعد پہلے AEO سے سفا ر ش کر اکے افسرا ن بالا سے منظو ر ی لی جا ئے اور بعد ازاں منظو ر کر دہ ر خصت متعلقہ سکو ل میں جمع کر انا پڑ تی ہے بصو ر ت دیگر ٹیچر کو غیر حا ضر کر کے ہز ارو ں رو پے جر ما نہ عا ئد کر دیا جا تا ہے جس پر اسا تذ ہ شد ید عدم تحفظ اور بے چینی کا شکا ر ہے اس تذ ہ تنظیمو ں پنجا ب ٹیچر یو نین ،مسلم ٹیچر ز فیڈ زیشن ،انجمن اسا تذ ہ پا کستا ن اور متحد ہ محا ز از تذ ہ ضلع را جن پور نے اسا تذ ہ کو چھٹیو ں کے حق سے محر وم کر نے پر شدید احتجا ج کیا ہے اور مطا لبہ کیا ہے کہ اسا تذ ہ کی چھٹیو ں کو سکو ل رینکنگ سے متشنٰی قر ار دیا جا ئے اور محا ز افسر ان کو اسا تذ ہ کی چھٹیو ں د ینے کی اجا ز ت کو فی الفو ر کیا جا ئے

را جن پور کی قد یم سٹر ک اڈاہ فتح پو ر تا پل واپڈ آ فس کی پختہ تعمیر کی جا ئے عو امی حلقوں

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عو امی حلقوں نے ڈی سی او ر اجن پور سے مطا لبہ کیا ہے کہ را جن پور کی قد یم سٹر ک اڈاہ فتح پو ر تا پل واپڈ آ فس کی پختہ تعمیر کی جا ئے تر قیا تی منصو بو ں میں اس قد یم سٹر ک کی تعمیر کو نظر اندا ز ہ کیا جا تا رہا ہے جبکہ شہر کے وسطہ سے گز ر ے وا لی یہ سٹر ک سما جی را بطے کے لئے بہت ضر ور ی ہے اس لئے اس کی پختہ تعمیر فی الفو ر کی جا ئے

اشتہا ر ی ملز ما ن کی گر فتا ر ی کے لئے پو لیس ایکشن میں آ چکی ہے مجا ہد خا ن بر ما نی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )رو جھان سر کل کو ہر قسم کے جر ائم سے پا ک کر دیا گیا ہے اشتہا ر ی ملز ما ن کی گر فتا ر ی کے لئے پو لیس ایکشن میں آ چکی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈ ی ایس پی سر کل رو جھا ن مجا ہد خا ن بر ما نی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ جر ائم کا خا تمہ اور امن واما ن کاقیا م میری او لین تر جیحا ت میں شا مل ہے منشیا ت فر وشوں ،نا جا ئز اسلحہ ،جوا کے خلا ف پو لیس سخت ایکشن لے ر ہی ہے انہو ں نے کہا کہ پولیس عوا م کے جان وما ل کا محا فظ ہے اور اپنے پیشہ وارا نہ فر ائض با احسن طر یق انجام دے رہی ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ شر یف اور پر امن شہر ی ہما ر ے لئے قا بل احترا م ہیں جبکہ سما ج د شمن عنا صر اورشر پسند وں کے سا تھ پو لیس کر یک ڈاؤ ن کر ر ہی ہے انہو ں نے کہا کہ جرا ئم پیشہ عنا صر کسی ر عا یت کے مستحق نہیں اس مو قع پر ایس ایچ او عمر کو ٹ سلطا ن محمو دقر یشی ،ملک الطا ف حسین کھیارا ASI و دیگر افر اد بھی مو جو د تھے

تحر یک انصا ف کی بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت سے مخالفین بو کھلا اٹھے دور محمد خا ن در یشک

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تحر یک انصا ف کی بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت سے مسلم لیگی امید وار خا ئف ہیں یو نین کو نسل کو ٹلہ نصیر کے عوا م انتخا بی نشان بلے پر مہر لگا کر علا قہ کو خو شحال بنا ئیں ان خیالا ت کا اظہا ر پی ٹی آ ئی کے نامز د چیئر مین سر دار دور محمد خا ن در یشک،نے ایک کا ر نرمٹینگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصا ف ضلع را جن پور میں پہلے نمبر کی جماعت بن چکی ہے سر دا ر نصر اللہ خا ن دریشک کے نامز د کر دہ امید وار الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کر ینگے انہوں نے مز ید کہا کہ بلد یا تی الیکشن میں عو م کے لئے بہتر موقع ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر ین قیا د ت کا انتخا ب کر کے اپنے بچو ں کا مستقبل بنا ئیں وا ئس چیئر مین کے امید وار ملک عمر فا روق اعوا ن نے کہا کہ یو نین کو نسل کی متعد وں بر ادریا ں جو ق در جو ق تحر یک انصا ف میں شا مل ہو ر ہی ہیں حکو متی امید وار وں کو عبر تنا ک شکست د ینگے ا س مو قع پر ملک غلا م ر ضا کھیا را ،ایم نا صر ودیگر افر اد بھی مو جو دتھے

علا قہ میں امن واما ن قا ئم ہو گیا ہے

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایس ایچ او تھا نہ عمر کوٹ سلطا ن محمو د قر یشی نے جر ائم پیشہ افر ادکو نتھ ڈال دی علا قہ کو امن کا گہو ار ہ بنا دیا گشت کا نظا م مو ثر تفصیلا ت کے مطا بق سلطا ن مجمو د قر یشی نے جب سے عمر کو ٹ تھا نہ کا چا ر ج سبنھا لا ہے جر ائم پیشہ افر اد کا مکمل خا تمہ آ گیا ہے چو رو ں ،ڈکیتیو ں کی وارداتو ں میں کمی واقع ہو تی ہے عو امی حلقوں کے مطا بق منشیا ت فر وشو ں کا مکمل قلع قمع ہو گیا ہے علا قہ میں امن واما ن قا ئم ہو گیا ہے در یں اثنا ء SHO عمر کو ٹ تھا نہ سلطا ن محمو د قر یشی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا کہ تھا نہ عمرکو ٹ بد معا شو ں اور شر پسند وں کے لئے دارالحسا ب جبکہ شر یف پر امن شہر و ں کے لئے دارالا ما ن کی حشیت ر کھتا ہے اس مو قع پر سب انسپکٹر انعام بنی ،ملک الطا ف حسین کھیا را و دیگر اہلکا ران بھی مو جو د تھے

علا قہ کو امن کا گہو ار ہ بنا نا میر امشن ہے پر و یز خا ن احمد انی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تھا نہ صدر کے علا قہ کو امن کا گہو ار ہ بنا نا میر امشن ہے گشت کے نظام کو موثر بنا نے کے دودرس نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا رSHO تھا نہ صدر راجن پور پر و یز خا ن احمد انی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ منشیا ت فر وش ملک وقوم کے دشمن ہیں ان سے کسی قسم کی رعا یت نہیں بر تی جائیگی انہو ں نے کہا کہ ڈی پی او را جن پور زاہد محمو د گو ند ل کی قیا دت میں پو لیس بھر پو ر جد و جہد کر رہی ہے سا ئلین کے مسا ئل بر وقت اور میر ٹ پر حل کئے جا ر ہے ہیں انہو ں نے کہا کہ بلد یا تی الیکشن کو شفاف اور پر امن بنا نے کے لئے ضا بطہ اخلا ق کی مکمل پا بند ی کا رو ائی جا ئیگی اس مو قع پر ملک غلا م ر ضا کھیا را ،محر ر محمد اسلم بھی مو جو د تھے

معیار تعلیم کی بہتر ی کیلئےافسران اور اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع کی ترقی اور معیار تعلیم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ تعلیم کسی بھی ملک یا علاقے کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔تمام اساتذہ کرام اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور محکمہ تعلیم کے افسران باہمی رابطہ کو مضبوط بنائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ کوآرڈینیشن آفیسر ظہور حسین گجر نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف مغل،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ،ڈی اوزتعلیم،ڈپٹی ڈی اوز تعلیم ،ای اوز تعلیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایم او نے سکولوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔اجلاس میں مسسنگ فیسلیٹیز ،اساتذہ اور بچوں کی حاضری اور بند سکولوں بھی زیر بحث لائے گئے۔ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔بد عنوان اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولوں کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کریں۔ڈی سی او نے اساتذہ پر زور دیا کہ اپنے دفاتر اور سکول کے ہونے والے تعمیراتی کام کی نگرانی کریں اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔بعد ازاں ڈی سی او نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر 5دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا اور آر اوز کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کریں۔اگر کوئی مسئلہ ہو تو ڈی آر اوکے نوٹس میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پرپانی اوربجلی کے انتظامات کو ضرور چیک کریں۔

Thursday, 19 November 2015

راجن پور کسان پیکج با قی رہ جا نے وا لے کا شتکا رو ں کی در خوا ستیی فو ری بھجوا نےکی ہدا یت

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کسان پیکج کے حوالے سے ڈی سی او ظہور حسین گجر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں انہوں نے متعلقہ بنک افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آسانی کے لئے بنک کاؤنٹرز اور مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ کسانوں کو پے آرڈر کی ادائیگی بروقت ہو سکے۔ڈ ی سی او نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جو کسان رہ گئے ہیں ان کی د رخواستیں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کو بھجوائیں تاکہ اگلے مرحلے میں وہ امداد حاصل کر سکیں ۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ کسان پیکج حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لئے معاون ثابت ہو گا۔اور اس کے علاوہ گندم کا بیج مفت جبکہ ڈی اے پی کھاد اور زرعی آلات میں حکومت پنجاب سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،متعلقہ بنک افسران،نادرا اور تحصیل داروں نے شرکت کی۔

سپیشل بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں اصغر جلبانی

راجن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سپیشل بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں ۔تعلیم کے علاوہ کھیل کے میدان میں بھی ان کو حصہ لینا چاہئے تاکہ یہ بچے جسمانی طور پر صحت مند رہیں ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے سپیشل ایجوکیشن سکول میں تین روزہ سپورٹس میلہ کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل آصف بشیر ،اساتذہ ،سٹاف اور بچوں نے شرکت کی۔سپورٹس میلہ کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔سپورٹس میلہ کا افتتاح ای ڈی او سی ڈی نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ میلہ تین دن جاری رہے گا۔ اس میں مختلف گیمز کرائی جائیں گی جن میں فٹ بال ،کرکٹ،دوڑ،بوری ریس،رسہ کشی وغیرہ شامل ہیں۔اس سپورٹس میلہ میں اساتذہ و سٹاف اور بچے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔اول آنے والے بچوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

Tuesday, 17 November 2015

روٹی ،کپڑا اور مکان کےنعر ے جا مہ بھی پہنایا چوہدری سرور عباس

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈویژنل صدر پی پی پی چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی حمایت کی یہ ملک کی پہلی سیاسی جماعت جس نے غریب شہریوں کے لئے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نہ صرف نعرہ لگایا بلکہ اس نعرہ کوعملی جامع پہنایا آج ملک کی لاکھوں خواتین ہر ماہ بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم سے مالی امداد حاصل کررہی ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے بندروڈ راجن پور پرمیونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 12 میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار اسحاق خان گبول کے الیکشن کیمپ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمد یوسف خان گبول،عبیداللہ آصف ،جلیل خان گبول،محمد رفیق خان گبول، الیاس خان گبول، منیر احمد لانگ ،صغیر احمد بھٹی ،ساجد خان لانگ ،عبداللہ خان گبول، رفیق احمد گبول، اسماعیل خان گبول، قادر بخش لانگ ،سید بگو شاہ ،کاظم حسین لا نگ ،سا بق کو نسلر رانا آس محمد سمیت علاقہ کی سینکڑوں سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں اس موقع پر ڈویژنل صدر نے اُمیدوار کی کامیابی اور ملک کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء کی ۔

چالیس مدارس کے طلباء وطالبات میں دینی کتب کے 130 کورسز کی تقسیم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جامع بریلوی دربارمظفرالدین راجن پور کی جانب سے ضلع بھر کے 40 مدارس کے طلباء وطالبات میں دینی کتب کے 130 کورسز کی تقسیم،نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز نوجوان طلباء میں نقد رقوم کی تقسیم جبکہ چالیس علماء اساتذہ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی تفصیلات کے مطابق جامع بریلوی دربار کے زیراہتمام تقریب بعنوان ’’تقسیم سوغات بریلوی دربار‘‘ مظفرالدین راجن پور منعقد ہوئی جس میں مہمان گرامی ،قاضی محمد جمیل جام پور دارلعلوم فریدی عیدگاہ جام پور ،قاری نورالحسن ناظم اعلیٰ سنی جماعت سمیت ضلع بھر کے مدارس سے اساتذہ کرام ،علماء اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمداصغر فریدی نے ادا کئے میزبان تقریب ناظم بریلوی دربار خواجہ مظفرالدین نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ فکر رضا کی ترویج کے سفر کاآغاز سات سال قبل کیا اور ابتک وکلاء ،اساتذہ ،احباب سمیت مدارس کے اساتذہ میں سینکڑوں کتب تقسیم کرچکے ہیں آج بھی ضلع بھر کے مدارس میں قرآن مجید 470 متفرق سپارے 790 قاعدے پانچ اقسام 900 نماز کاپیاں 1050 ختم شریف 650 کاپیاں قصیدہ بردہ شریف 60 عددتقسیم کئے جارہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تصانیف ’’سوغات نور‘‘ اور ’’ سوغات کشکول ‘‘کا سات زبانوں میں ترجمہ کراکر اُس کی ہزاروں کاپیاں علماء ،اساتذہ سمیت ملک بھر کی لائبریریوں میں پہنچا چکے ہیں ۔

این سی اے کی مالی معاونت سے مزید ضلع راجن پور کے متاثرین میں میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اظہر منیر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سنگی فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کی یونین کونسل فتح پور ، حاجی پور اور جہان پور میں سیلاب متاثرین کو پینے کے لئے میٹھا پانی اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے 1500افراد کو تربیت دے رہی ہے اور واش کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ منیجر اظہر منیر سنگی فاؤنڈیشن نے واش کٹس کی تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ این سی اے کی مالی معاونت سے مزید ضلع راجن پور کے متاثرین میں میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ۔مزید انہوں نے کہا کہ فتح پور ،حاجی پور اور جہان پورمیں واٹر ٹرک کے ذریعے دور دراز علاقوں میں میٹھا پانی پہنچایا جا رہا ہے۔829خاندانوں میں واش کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں۔ مزید واش کٹیں 1500خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

راجن پور ’’بد عنوانی‘‘ کے موضوع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں تقریری مقابلوں کا انعقاد

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ’’بد عنوانی‘‘ کے موضوع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں تقریری مقابلوں کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور ،گرلز ڈگری کالج راجن پور ،جام پور اور فاضل پور کی طالبات نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔اردوڈیبیٹ میں فسٹ پوزیشن نوشابہ نور گرلز کالج راجن پور،سیکنڈمصباح مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج،تھرڈپوزیشن عفیفہ اسد فاضل پور گرلز کالج جبکہ انگریزی ڈیبیٹ میں اول پوزیشن حرا خالد گرلز کالج راجن پور، سیکنڈ مریم عزیز فاضل پور اور تھرڈ پوزیشن عبیرا حبیب گرلز کالج جام پور نے حاصل کی۔اس تقریب کے موقع پر میزبان کالج، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورکی پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے بد عنوانی کے خاتمہ سے قومی ترقی کو درپیش بڑے خطرات ختم ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس برائی سے آگاہی دینے کے لئے تعلیمی اداروں میں کردار سازی کی سوسا ئیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس موقع پر پروفیسرز، لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

را جن پور اوباش زمیندار کی حا ملہ خا تو ن سے زیا دتی ،پو لیس کا روا ئی سے گر یزاں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)تحصیل جام پور کے نواحی موضع کوٹ جانوں میں مقامی زمیندار کی گن پوائنٹ پر سات ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی ،پولیس ساز باز ،تاحال زیادتی کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا ،اُلٹا متاثرہ خاندان کوملزم کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ،وزیراعظم پاکستان ،وزیراعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف دلائیں جلدانصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلوں گی متاثرہ خاتون سمیت متاثرین کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحصیل جام پور کے نواحی موضع کوٹ جانوں میں مقا می بااثر مسلح زمینداراحمد بخش قوم ببر نے گھاس کاٹتی دوبچوں کی ماں اورسات ماہ کی حاملہ خاتون مسماۃ (ش ) کو گن پوائنٹ پر دبوچ لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا خاتون کے شور مچانے پر لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا متاثرہ خاندان کے سربراہ گل محمد قوم لنگاہ نے متاثرہ خاتون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جام پور پولیس نے مقد مہ درج کر نے سے انکار کردیا تھا بڑے اصرار اور شور مچانے پر مقدمہ تودرج کرلیا مگر تاحال ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا متاثرہ سربراہ کے مطابق ہم غریب لوگ ہیں ان بڑے سرداروں کا مقابلہ کر نے کی سکت نہیں رکھتے ہمارے ساتھ ظلم وزیادتی کی گئی جبکہ اب ہم انصاف کے حصول کے لئے دَر بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مقامی زمیندار ہمیں پولیس کے پاس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اُنہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے اُن کا کہنا ہے کہ اگر اُنہیں انصاف نہ دیا گیا تووہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خودسوزی پر مجبور ہوں گے ۔

Sunday, 15 November 2015

جمشید دستی راجن پور سے تونسہ شریف رمک تک فری بس سروس کا افتتاح

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)تبدیلی کا سورج طلوع ہوچکا 60 برسوں سے سرداروں کے پیچھے لگنے والی عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے مرِ دِ قلندرجمشید دستی نے شہرِ فرید راجن پور سے تونسہ شریف رمک تک فری بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔ آزاد امیدوار اے ڈی عامر تھہیم اور یوتھ ونگ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اوران کے کیمپ پر خطاب بھی کیا۔دربارِ فرید پر حاضری کے بعد شہر کا پیدل وزٹ کر کے ریڑھی بانوں مزدوروں کے ساتھ مصافحہ کر کے یہاں کی عوام کے دل جیت لئے۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے ایم این اے جمشید دستی نے کوٹ مٹھن سے تونسہ رمک تک عوام الناس کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے فری بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔یہ بس روزانہ صبح سات بجے را جن پورسے روانہ ہوگی،ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی، کوٹ مٹھن میں میزبانی کے فرائض وارڈ نمبر 9 کے آزاد امیدوار اے ڈی عامر تھہیم اور یوتھ ونگ یونٹ بستی میانی،کوٹلہ حسین،اور بستی دستی کے کارکنان نے والحانہ استقبال کیا ۔دربارِ فرید پر حاضری کے بعد کلمہ چوک پر عوام سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وڈیرے جاگیر دار عوام کے خیر خواہ نہیں تبدیلی عام آدمی ہی لے کر آئیں گے۔میں بھی مزدور کا بیٹا ہوں عوام کے دکھ درد کا احساس ہے،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ،یہ سب یہودی لابی ہیں ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں،اس کے بعد انہوں نے بس کو چلا کر مدنی چوک پر لے آئے جہاں سے موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے بستی میانی میں الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا جہاں دستی برادری کو اے ڈی عامر کی حمایت پر بھی زور دیا جس پر انہوں نے اپنی قوم کے ہیرو کو یقین دہانی کرائی۔کیمپ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پانچ دسمبر کے بعد عوامی راج پارٹی کی بنیاد رکھوں گا جس کے تحت ضلع راجن پورسمیت پورے جنوبی پنجاب سے سرداری نظام کے خاتمے کے لئے مزدور اور محنت کش لوگوں کو الیکشن میں کھڑا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب عام آدمی بھی اپنے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوں

را جن پور ڈی سی او کا ڈسٹر کٹ ہسپتال کا دورہ،ادویا ت خر ید اری کیلئے 10کر وڑ فنڈ فرا ہم

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور ادویات کی خریداری بارے بریفنگ لی۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری ، ترقیاتی کاموں اور صفائی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تمام کام وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری ،ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ ،ڈی ایم او عبدالرؤف،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ڈی او روڈ،ایم ایس اور الیاس گبول ان کے ہمراہ تھے۔ای ڈی ا وصحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے ڈی سی او کو مکمل بریفنگ دی۔ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات باہم فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری کے لئے دس کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

ملک کی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے ۔کسی بھی ملک کی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔کسان اچھا بیج اگا کر پیداوار میں اضافہ کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے 522مواضعات کے کسانوں میں 2088گندم کے بیج کے تھیلے چھوٹے کاشتکاروں میں تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی او زراعت اسلم نجم،ڈپٹی ڈی او زراعت غلام شبیر،وائس چیئر مین ایگری فورم راؤ اٖفسر،سپریٹینڈنٹ زراعت دین محمد اور دیگر زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو مزید سبسڈی دے رہی ہے جن میں زرعی آلات،کھالہ جات اور زرعی پیکج شامل ہیں۔جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہو گااور کسان و پاکستان خوشحال ہو گا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت اور ڈی او زراعت نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور ڈی سی او نے گندم کا بیج تقسیم کیا۔

بچپن کی شادی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ سماجی تنظیمیں بھی اپنا عملی کردار ادا کریں آفتاب احمد

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )بچپن کی شادی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی اپنا عملی کردار ادا کریں ۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں کا کردار قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد نے سماجی تنظیم راہنما ایف پی اے پی اور پلان انٹر نیشنل کی جانب سے دیہی مرکز صحت اور گرلز ہائی سکولز میں ضروری سامان کی فراہمی کی تقریب میں کیا ۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی ، ای ڈی او ہیلتھ فیاض کریم لغاری ، ، چئیرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی مولانا محمد علی صدیقی ، ڈی او سوشل ویلفئیر شازیہ نواز ، ڈی ڈی او سوشل ویلفئیر تہمینہ دلشاد ، منیجر صنعت زار نادیہ نواز سمیت سکولوں کی ہیڈ مسٹرس ، بی ایچ یو کے سٹاف سمیت سماجی تنظیموں ، میڈیا کے نمائندوں ، علماء کرام سمیت کثیر افراد نے شرکت کی ۔ تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بی ایچ یو اور یو سی درجہ کے سکولوں میں دیے گئے سامان سے بچیوں کی انرولمنٹ اور صحت سے متعلق آگاہی اور موئثر سہولیات یقینی ہونگی ۔ علاوہ ازیں حکومتی اداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ سماجی تنظیموں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کریں ۔سماجی تنظیم راہنما اور پلان انٹر نیشنل کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات قابل شتائش ہیں اور یہ تمام چیزیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگوں میں بچپن کی شادی کے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کو وہ سہولیات بھی مہیاء کی جائیں جن سے وہ اس قابل سزا جرم سے نجات حاصل کر سکیں ۔ اس موقع پر سماجی تنظیم راہنماایف پی اے پی کے پروگرام منیجر سید محمد علی ، سی بی سی محمد شہزاد ، محمد ساجد ، ٹیم لیڈر وقاص احمد اور پلان انٹر نیشنل کے سلطان تنولی ، مہوش روز اور فیاض سندھو بھی موجود تھے ۔

Saturday, 14 November 2015

ضلع راجن پور میں پولیو مہم کا ٹارگٹ 100 فیصد مکمل کر لیا ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں پولیو مہم کا ٹارگٹ تقریباً 100فیصد مکمل ہو چکا ہے اور اچھا کا م کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے پولیو مہم کے تیسرے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈ ی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی او فاریسٹ ،ڈی ایچ او ہیلتھ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈاکٹر ہاشم علی،آفتاب احمد شاہ، ہیلتھ افسران ،سیکٹرانچارج اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پولیو مہم میں ضلع راجن پور کا ٹارگٹ تھا کہ 3لاکھ80ہزار171بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔3روز میں98فیصد نتائج حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ اس کمی کو اگلے دن پورا کرلیں گے۔

پولیو مہم کے دوران ہیلتھ افسران دریاؤں اور پہاڑوں پر بسنے والوں کو فوکس کریں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہیلتھ افسران کو چاہئے کہ وہ شہروں کی بجائے کچے اور ٹرائبل ایریا ز میں خصوصی طور پر وزٹ کیا کریں۔پولیو مہم کے دوران ہیلتھ افسران دریاؤں اور پہاڑوں پر بسنے والوں کو فوکس کریں۔کیونکہ یہ لوگ عام طور پر ایسی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں جو کہ شہروں میں بسنے والوں کو با آسانی مہیا ہوتی ہیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے پولیو مہم کے دوسرے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈ ی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی او فاریسٹ ،ڈی ایچ او ہیلتھ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈاکٹر ہاشم علی،آفتاب احمد شاہ، ہیلتھ افسران ،سیکٹرانچارج اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پولیو مہم میں ضلع راجن پور کا ٹارگٹ ہے کہ 3لاکھ80ہزار171بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔2روز میں 70فیصد نتائج حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ تیسرے روز اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ پولیو کا مرض بہت خطرناک ہے ،اکثر اوقات تعلیم اور شعور کی کمی اس مرض کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ دیہاتوں میں زیادہ تر لوگ اس مرض کی سنگینی سے لاعلم ہوتے ہیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری نہیں سمجھتے۔ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ بیداری مہم بھی چلائیں تاکہ اس موذ ی مرض کو جڑ سے ہی ختم کردیں ۔امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ مزید محنت کریں گے اور اس موذی مرض کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھائیں گے ۔

Tuesday, 10 November 2015

علامہ اقبالؒ عصرحاضر اور نوجوان نسل کے شاعر تھے پروفیسر کلیم اختر قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )علامہ اقبالؒ عصرحاضر اور نوجوان نسل کے شاعر تھے۔جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے بیداری ملت اور اتحاد یکجہتی کا پیغام دیا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی نے یوم اقبالؒ کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز،پروفیسرز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یوم اقبال ؒ کی تقریب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورکی پرنسپل مسز شاہینہ نازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فکر اقبال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا شمار بیسویں صدی کی عظیم شخصیات میں ہوتا ہے۔تصور پاکستان کی تشکیل اقبال کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اس تقریب سے پروفیسر مسز تسنیم کوثر،پروفیسر مسز عمارہ جبیں اور دیگر اساتذہ کرام نے تقاریربھی کیں۔کالج کی طالبات کومل آفتاب،کائنات بھٹہ اور ارم طاہرہ نے یوم اقبال ؒ پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے دس کالجز میں یوم اقبال کی تقریبات منائی گئیں۔جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور،کامرس کالج راجن پور،گرلز کالج فاضل پور اور جام پور کے علاوہ دیگر کالج شامل ہیں۔

Monday, 9 November 2015

حکومت پنجاب کی طرف سے 2کروڑ کے فنڈ سے ڈی ایچ کیو راجن پور کو ماڈرن ہسپتال بنا رہے ہیں

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کا مختصر دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 2کروڑ کے فنڈ سے ڈی ایچ کیو راجن پور کو ماڈرن ہسپتال بنا رہے ہیں۔ہسپتال کی بیک سائیڈ پر خالی جگہ پر کارڈیالوجی وارڈ بنا رہے ہیں۔ہسپتال کے گرد باؤنڈری وال سے قبل ٹف ٹائل لگوائی جارہی ہے۔ہسپتال کی بیک سائیڈ پر اندھیرا رہتا تھا اسلئے ادھر لائٹس لگوائی جارہی ہیں۔7سے 10 دن کے اندر تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیں گے۔ اس کے بعد ڈی سی او آفس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کمشنر صاحب کو بریفنگ دی گئی۔ڈی سی او صاحب نے بتا یا کہ الاٹمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔10,11,12نومبر کو اپیلیں سنی جائیں گی۔اس حوالے سے ایک ڈی سی او آفس میں ایک الیکشن سیل بھی بنایاہو اہے۔اپنے موجودہ افسرن اور سٹاف پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنا کر کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اور کسی سٹاف وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔راجن پور،جام پور،روجھان اور ٹرائبل ایریا میں ٹوٹل 14آر اوز اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ابھی تک 505کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ،جن میں سے 459منظور جبکہ 46مسترد ہوئے ہیں۔ضلع راجن پور میں 576رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 789000ہے۔اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دن موبائل نمبرز جام ہونے پر لینڈ لائن نمبر کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔پریزائیڈنگ افسران اور ڈرائیور حضرات کے پاس ایکدوسرے کے نمبرز ہونے چاہئیں۔بعد ازاں گورنمنٹ کی طرف سے محکمہ جنگلات کی قبضہ کی گئی زمین واگزار کرانے پر بھی کمشنر صاحب کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں متعلقہ افسران نے بتا یا کہ راجن پور میں 14مواضعات ہیں جنکا رقبہ ،22,182ایکڑ ہے،جام پور میں 3مواضعات ہیں جنکا رقبہ 7,212ایکڑ ہے۔روجھان میں 2مواضع اور رقبہ 2,307ایکڑ ہے۔جن میں سے گورنمنٹ کا تقریباٰ تمام رقبہ واگزار کرالیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پو ر چوہدری مختار،اے سی جام پور قمر ا لزماں ،اے سی روجھان فاروق صادق،الیکشن کمشنر رانا عبدا لغفار،ڈی و فاریسٹ طلعت حسین اور متعلقہ افسران موجو تھے۔

راجن پور میں النہیان فیملی کی عوا می خد ما ت اپنی مثا ل آ پ ہیں

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں النہیان فیملی نے عوامی فلاح و بہبود کے 27 منصوبے مکمل کروائے جن میں صحت ،سڑکیں اور پلوں کی تعمیر ،ہاؤسنگ پراجیکٹ ،سکول اور کالجز کی تعمیر ، واٹر سپلائی متعدد منصوبے ،مساجد اور مدارس کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ روجھان اور رحیم یار خان کے درمیان دریائے سندھ پر سٹیل بوٹس فلوٹنگ برج اپنی مثال آپ ہیں ۔ 6 میٹر چوڑے پل کی کپیسٹی 50 ٹن سے زائد ہے ،فلوٹنگ بریج کی وجہ سے روجھان کے لوگوں کی زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہوچکی ہیں ۔ تقریباتین گھنٹے میں روجھان سے رحیم یارخان پہنچنا ممکن ہوگیا ۔پل بننے سے رحیم یار خان جانے کیلئے ڈیرہ غازی خان یا ملتان کا راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا ۔ فلوٹنگ پل نے صحیح معنوں میں راستو ں کو سمیٹ کر رکھ دیاہے ۔ اسی طرح رحیم یار خان اور روجھان کے درمیان کشیتوں کا پل بھی موجود ہے جس کے ذریعے وین ، کاریں اور چھوٹی گاڑیاں آسانی سے دریائے سندھ کو عبور کرسکتیں ہیں۔روجھان کے شیخ خلیفہ ہسپتال میں چالیس بستروں کی گنجائش ہے جہاں 6 جنرل وارڈ اور 2 پرائیویٹ وارڈہیں ۔ہسپتال کی تعمیر جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔روجھان کے شیخ خلیفہ ہسپتال میں او پی ڈی کی تعمیر 2011 میں مکمل ہوئی جہاں فزیشن ،جنرل سرجن ،یورالوجیسٹ ،نفرالوجسٹ ، ماہر امراض اطفال اور ماہر امراض دندان شامل ہیں ۔ ہسپتال میں آنکھوں کے معائنے کیلئے جدید سہولتیں میسر ہیں جبکہ گائنی وارڈمیں جدید الٹراساؤنڈ مشین اور دیگر جدید مشینیں فراہم کی گئیں ہیں۔ شیخ خلفیہ ہسپتال میں 2012 میں مردہ خانہ بھی تعمیر کروایاگیا ۔ شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں 2013ء میں ڈاکٹرو ں کے لئے تمام سہولیات سے مزئین رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئیں ہیں جبکہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش کیلئے الگ الگ عمارتیں مختص ہیں۔ شیخ خلفیہ ہسپتال شاہوالی کی عمارت جدید طرز تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ چالیس بستروں پر مشتمل ہسپتال سے ڈاکٹروں اور طبی سٹاف کی رہائش گاہیں ملحق ہیں ۔ روجھان جیسے دوردراز علاقے میں ای سی جی مشین ، انتھسیزیا،الٹراساؤنڈ ،بائیوکیمسٹری اینلائزر، ہیماٹالوجی اینلائزر اور ایکسرے بھی میسر ہیں ۔شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں امراض قلب کا جدید ہسپتال بھی بنایاگیاہے جہاں سی سی یو میں میل اور فی میل وارڈ بنائے گئے ہیں ،وارڈ میں سٹریس ای سی جی ،الیکٹرولائٹ ، سپیکٹوفوٹومیٹر ،ایمبولینس اور دیگر سہولیات موجود ہیں ۔ راجن پور کے بنگلہ اچھا ہسپتال کی عمارت کو 2005ء میں مرمت اور تزئین نو کے بعد تیار کیاگیاہے ۔عربی ٹبہ سے دریائے سندھ تک 17 کلومیٹر سڑک شیخ خلیفہ روڈ سے منسوب ہے ۔روجھان کے شیخ خلفیہ بوائز کالج میں اساتذہ کرام کے لئے 10 بیڈ روم کا خصوصی ہوسٹل تعمیر کیاگیا جبکہ 76 طلباء کے لئے عمدہ طرز تعمیر سے نیا ہوسٹل بھی بنایاگیا۔ 6 سال قبل مکمل ہونے والا شیخ خلیفہ بوائز کالج کسی بڑے شہر کے عمدہ کالج سے ہرگز کم نہیں جہاں بیالوجی ، کیمسٹری ،فزکس ، لیبارٹریز ، لائبریری اور طلباء کے لئے کیفے ٹیریا بھی موجود ہے ۔ شاہوالی میں شیخ خلیفہ بوائز سکول بھی 2009ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور اب علم کی روشنی پھیلا رہا ہے ۔راجن پور کے علاقے عمر کوٹ میں 2 اور داجھل میں ایک پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیاگیاہے جبکہ شاہوالی میں پانی کی فراہمی کے لئے مکمل واٹر سپلائی سکیم 2009ء میں مکمل کی گئی جس کیلئے بجلی کے ٹرانسفر اور فیڈر تک الگ فراہم کئے گئے ۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی طرف سے ضلع راجن پور میں 50 مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی کیلئے بہترین ہینڈ پمپس نصب کئے گئے ۔روجھان میں واٹر سپلائی سسٹم کی تکمیل ،روجھان راجن پور ،ڈیرہ غازی خان ، جام پور ، حاجی پوراور فتح پور میں واٹر سپلائی سکیمیں بھی النہیان فیملی کی اپنے اسلامی بھائیوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔متحدہ عرب امارات کی النہیان فیملی کی طرف شاہوالی میں 100 گھروں پر مشتمل عائشہ ویلج بنایاگیاجبکہ روجھان میں شیخ خلیفہ ویلفیئر ہاؤسنگ کالونی 150 گھروں پر مشتمل ہے ،ہر گھر میں دو بیڈ روم ، کچن ،باتھ روم کے علاوہ مویشیوں کے لئے شیڈ بھی بنائے گئے ہیں ۔ روجھان کے نزدیک دریائے سندھ کے کنارے پر چھوٹی مگر دیدہ زیب مسجد تعمیر کی گئی ہے ۔ شاہوالی میں پتھروں کے چبوترے پر بنی ہوئی پرشکوہ مسجد خدائے بزرگ و برتر کی کبریائی بیان کرتی ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے ضلع راجن پور میں فلوٹنگ پل کے قریب خصوصی بلٹ پروف جدید ترین بوٹ بھی فراہم کی گئیں ہیں جو 50 ٹن وزن پانچ ناٹ کی سپیڈ سے اٹھانے کی گنجائش رکھتی ہیں ۔

راجن پور،فضا ئی آلو دگی کی رو ک تھا م کیلئے بھٹہ ما لکا ن کو سخت ہد ایات جا ر ی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اچھی کوالٹی کی اینٹوں سے بننے والی عمارتیں مضبوط اوردیرپا ہوں گی۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھٹہ مالکان کو چاہیئے کہ بھٹوں میں پلاسٹک،شاپر،کپڑا،ربڑ اور ٹائر وغیرہ جلانے سے گریز کریں اور اچھی کوالٹی کاکوئلہ استعمال کریں۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے راجن پور میں قائم بھٹوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب احمد،ای ڈی او ورکس ثاقب رحیم،ڈی او لیبر میاں جہانگیر اور بھٹہ مالکان موجود تھے۔دوران اجلاس مختلف بھٹہ مالکان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور ،ملتان،ڈی جی خان اور کوئٹہ وغیرہ ہر جگہ کی مٹی میں فرق ہے۔لال اینٹ صرف کوئلہ جلانے سے بنتی ہے جبکہ ہمیں راجن پور میں کوئلہ بہت مہنگا پڑ رہا ہے ۔ڈ ی سی او نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی بہتری عزیز ہے ،اس لئے امید ہے کہ آپ لوگ کوالٹی کی بہتری کو یقینی بنائیں گے اور آپ کا تعاو ن ماحول کوصاف ستھرارکھنے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے ڈی او انڈسٹریز اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ بھٹوں کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ ویجز ایکٹ اور لیبر ایکٹ پر عملدارآمد ہورہا ہے کہ نہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میئرز اور چیئرمینوں کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لئے لوکل باڈیز بورڈ بنا دیا

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میئرز اور چیئرمینوں کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لئے لوکل باڈیز بورڈ بنا دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے بتایا کہ لوکل باڈیز بورڈ کے سربراہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر محمد شہبازشریف ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو لارڈ میئرز ‘ ڈپٹی لارڈ میئر‘ ڈپٹی میئر‘ چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل‘ چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور مخصوص نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کر کے پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔ اہل اور موزوں امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر واقع 180ایچ‘ ماڈل ٹاؤن میں اپنی درخواستیں جاری کردہ فارم اور کوائف کے ساتھ جمع کرائیں گے۔

Sunday, 8 November 2015

پنجاب حکومت غریب کسانوں کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے یوسف خان دریشک

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پنجاب حکومت غریب کسانوں کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اس لئے حکومت نے اربوں روپے کا تاریخی زرعی پیکج دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان دریشک کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور میں کسان زرعی پیکج کے حوالے سے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت کے لئے حکومت کی طرف سے دیئے گئے پے آرڈرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈپٹی ڈی اوزراعت غلام شبیر ، تحصیلداراورپٹواریوں نے شرکت کی۔اے سی راجن پور نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے5000فی ایکڑ کے حساب ساڑھے12ایکڑ تک غریب کسانوں میں تحصیل راجن پور اور فاضل پور میں آج 541 چیک/پے آرڈر تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کی خوشحالی کے لئے ڈی اے پی کھاد کی بوری میں 500روپے اور نائٹرو فاسفورس کی بوری میں سے 218روپے کی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ تحصیل جام پور میں بھی ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی کے نمائندہ ایڈ ووکیٹ ایوب ناصر نے اے سی جام پور قمر الزماں قیصرانی کے ہمراہ کسانوں میں پے آرڈر تقسیم کیئے ۔

حکومت پنجاب کسانوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کے لئے ایک بڑا کسان پیکج لے کر آئے ہیں تاکہ زراعت کی صنعت کو مضبوط کیا جا سکے۔اس حوالے سے پہلے فیز میں کسانوں میں تاریخی زرعی پیکج کی تقسیم کی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے تحصیل روجھان میں قائم کسان پیکج کی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب میں ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری،اے سی روجھان ،ڈی او فاریسٹ اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے ۔زراعت بلا شبہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتی ہے،بحیثیت منتظمین ہمارا یہ فرض ہے کہ یہ امدادی رقم حقدار لوگوں تک پہنچائیں۔ ابھی فوری طور پر ان کسانوں کو امداد دی جارہی ہے جنکی ٖفصلیں تیار ہونیوالی ہیں۔سیلاب سے متاثرہ کسان جنکی فصلیں با لکل تباہ ہو گئی تھیں،ان کسانوں کی بھی بہت جلد امداد فراہم کردی جائے گی۔ اس کے بعد ڈی سی او راجن پور نے محمد پور میں اسی حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں آفتاب احمد


راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہیئے کہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ،ڈی ایچ او،ایم ایس ڈی ایچ کیو اور دیگرمتعلقہ افسران موجود تھے۔ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اس پولیو مہم میں محکمہ صحت کی ٹییں 841ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال کی عمر تک کے 380171 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گی۔ ا س کے علاوہ بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر بھی پولیو کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔

راجن پور، لانگ کالو نی کی گلی ونالی کی عدم تعمیر ،اہل علاقہ سراپاء احتجاج

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور، لانگ کالو نی کی گلی ونالی کی عدم تعمیر ،اہل علاقہ سراپاء احتجاج ،گلی کی تعمیر کے ساتھ سیوریج کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے یہ باتیں لانگ کالو نی کے مکینوں صغیر بھٹی ،اقبال بھٹی ،حاجی جاوید اقبال لاکھا ،تنویر اقبال لاکھا ،منیر احمد لا نگ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ بارش کے ایام میں اُن کی گلی میں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوکر نہ صرف جوہڑ کی شکل اختیار کرلیتا ہے بلکہ اُن کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے اُنہیں سخت تکلیف کاسا منا کر ناپڑتا ہے اس طرح نکاسی آب کامسئلہ اُن کے لئے درد سر بنا ہوا ہے گھروں کی سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے تعمیر شدہ نالی ٹوٹ پھوٹ چکی ہے نالی کا گندہ پانی اوور فلو ہو کر گلی میں پھیل رہا ہے جس سے اہل محلہ کو آمدورفت میں بھی مشکلات کاسا منا ہے اُنہوں نے ڈی سی او ضلع سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کالونی کی گلی ونالی کی تعمیر کی منظوری دیکر اُن کی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔

ڈی سی او را جن پور قبائلی علاقوں میں بنیادی سہو لیا ت کے کام ترجیحی بنیادوں پرکر نے کا حکم

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پہاڑوں میں بسنے والے افراد کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کی بنیا دی ضروریات کو جلد پورا کرنے کے لئے اقدمات کئے جا رہے ہیں۔قبائلی علاقوں میں رہنے والی عوام کی ترقی کے لئے 32ملین روپے کی لاگت سے صحت،تعلیم اور میٹھے پانی کے منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے قبائلی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ای او سی آفتاب احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامرمنیر ،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء ا للہ ،ڈی او پلاننگ ملک سیف ا لرحمان،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ،ای ڈی او ورکس ثا قب رحیم اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیاکہ لنڈی سیداں میں زچہ بچہ سینٹر اور ماڑی پر بی ایچ یو تعمیر کیا جائے گا۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرشروع کئے جائیں۔

Thursday, 5 November 2015

مر کز ی نعت کمیٹی را جن پور کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل نعت ؐ محمد ر فیع جا و ید لا ئبر یر ین کی ر ہا ئش گا ہ پر منعقد ہو گی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مر کز ی نعت کمیٹی را جن پور کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل نعت ؐ محمد ر فیع جا و ید لا ئبر یر ین کی ر ہا ئش گا ہ پر منعقد ہو گی جس میں نعتؐ خو اں سید اخلا ق احمد قادر ی ،اعجا ز احمد ،عد نا ن قا در ی ،اما ن اللہ اور حا فظ کلیم اللہ نے با ر گا ہ ر سالت ؐ میں گلہا ئے عقید ت پیش کئے محفل کی صدار ت پیر سید ریا ض حسین شا ہ بخا ری نے کی جبکہ کمیٹی کے ایگریکزیکٹو ممبران میا ں تسیم احمد ،ملک سجا د احمد ،را شد عبداللہ اور یا سر نے بھی شر کت کی

ہم را جن پور کی پسما ند گی کو تر قی میں بد لیں گے چو ہد ری مسعو د اختر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہم را جن پور کی پسما ند گی کو تر قی میں بد لیں گے اور شہر یو ں میں حسا س محر ومی ختم کر یں گے اور را جن پور کو حقیقی قیا دت فر اہم کر یں گے یہ با ت شہر ی اتحا د کے چیئر مین اور وارڈ نمبر 9 را جن پور امید وار کو نسلر چو ہد ری مسعو د اختر نے گذشتہ روز محلہ زر گر اں اور محلہ گدھ پور میں کا ر نر میٹنگز کے دورا ن کہی انہو ں نے کہا کہ شہر ی اتحا د کے امید وار وں کو عوام کی بھر پور حما یت حا صل ہے اورانکی کا میا بی عوام کی اصل کا میا بی ہو گی

اسو ہ حسینی امت مصطفوٰی ؐ کی نجا ت کا و سیلہ ہے پیر محمد صد یق شاہ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اسو ہ حسینی امت مصطفوٰی ؐ کی نجا ت کا و سیلہ ہے حضر ت اسما عیل ؑ کی قر با نی جما لی تھی اس کی تفسیرشہا د ت حسین ؑ ہے اور قر با نی اسمعیلؑ کی تکمیل بھی کر بلا میں اہلبیت نے معجز ات د کھا نے کی بجا نے استقا مت اور رضائے الہی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے لا زوال قر با نیا ں دیں اور اسلا م کو سر بلند کیا اسی لئے خو ن مصطفےٰ کو با غی کہنا اسلا م سے سرا سر انکا ر ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر معروف رو حا نی بز ر گ پیر محمد صد یق شاہ بخا ر ی نے جا معہ غو ثیہ مہر یہ نصیر المدا رس افضل آ با د میں سا لا نہ اما م حسین ؑ کا نفر نس نئے خطا ب کر تے ہو ئے کیا قبل از یں میز با ن محفل پیر سید علی نا صر شاہ بخا ری مہمتم مد ر سہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اسلا م امن کا علمبر دار ہے در س کر بلا بھی امن کا پیا م ہے جس کے لئے اما م عالیٰ مقام حضر ت اما م حسین ؑ نے کسی قر با نی سے ذر یع نہ کیا صو فی عالم دین صو فی احمد علی آف ملتا ن نے شہد ائے کر بلا کو زبر دست خر اج تحسین پیش کیا جبکہ ثنا ء خو اں حضر ت منیر احمد سعید ی خا ن بیلہ ،صا جنر اد ہ محمد جو ا د شا ہ اوکا ڑ ہ ،قار ی عر فا ن صا د قی جہا نز یب چشتی ،شا ن احمد قا دری اور شا ہین غلا م نے شا ن اہلبیت ؑ میں نذ را نہ عقید ت پیش کیا کا نفر نس میں مذ ہبی ،سیا سی ،سما جی اور شہر ی حلقوں سے تعلق ر کھنے وا لی معر و ف شخصیت مرکز ی کمیٹی کے چیئر مین الحا ج عبد الر شید انجم اور پیر آف مٹھن کو ٹ شر یف محمد عا مر کو ر یجہ ،پیر سید محمد حنیف شاہ بخا ر ی، پیر سید احمد نواز شا ہ بخا ر ی مہر وی ،مو لا نا محمد اقبال سعید ی عطا ر ی ، مر کزی نعت کمیٹی کے صدر سید مشتا ق احمد رضوی قادر ی ودیگر افرا د نے بھی خصو صی طو ر پر شر کت کی کا نفر نس کے آ خر میں پیر آف کو ٹ مٹھن خو اجہ عامر کو ر یجہ نے عالم اسلا م اور پا کستا ن کے لئے بھی خصو صی دعا کرا ئی جبکہ لنگر کا اہتما م بھی کیا گیا ہے

ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین نے عاقل پور روڈ اور پولیس لائن کے قریب واقع نالہ کا معائنہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین نے عاقل پور روڈ اور پولیس لائن کے قریب واقع نالہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس کی بحالی سے اردگرد کی نزدیکی زرعی زمینیں سیراب ہوں گی۔اس پر تقریبا ٰ 46لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ای ڈی او زراعت ملک سیف ا لرحمان،ڈپٹی ڈی او پلاننگ محمد عدیل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نالے کے راستے میں آنیوالی رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ اس کی تکمیل میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

کسانوں کی خوشحالی ملک اور زراعت کی ترقی کی ضامن ہے ظہور حسین گجر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کسانوں کی خوشحالی ملک اور زراعت کی ترقی کی ضامن ہے۔چھوٹے کسانوں کو فی ایکٹر پانچ ہزار روپے کی ادائیگی کے لئے ضلع بھر میں 5سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔جہاں پر پنجاب بینک اور نادرا کے قائم کردہ کاؤنٹرز رقوم کی ادائیگی کے لئے دستیاب ہوں گے۔اس امر کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کسان پیکج کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں سینٹرز کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیکج چھوٹے کسانوں کو کافی مالی مدد فراہم کرے گا۔ جس سے ان کے مسائل میں یقیناًکمی واقع ہو گی۔ اس موقع پر سینٹرز انچارجز،منیجر پنجاب بنک اور نادرا کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی او کو اجلاس کے دران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں بنائے گئے پانچوں سینٹرز پر آفیسرز بطور انچارج تعینات کر دیئے گئے ہیں۔جس کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور کے انچارج اے سی راجن پور،ہائر سکینڈری فاضل پور میں ای ڈی او تعلیم، یو سی محمد پور میں اے ڈی ایل جی،ٹی ایم اے آفس جام پور میں اے سی جام پورجبکہ کامرس کالج روجھان میں اے سی روجھان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت کو ہدایت کی کہ ان سینٹرز پر زراعت اور لائیو سٹاک اپنے اپنے سٹال لگائے

راجن پور،تجاوزات کے خلاف تحصیل انتظامیہ کاآپریشن،تاجر برادری سراپاء احتجاج

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،تجاوزات کے خلاف تحصیل انتظامیہ کاآپریشن،تاجر برادری سراپاء احتجاج ،کئی گھنٹے قومی شاہراہ بند کردی ،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،قیمتی سامان واپس کر نے کی یقین دہانی پر پانچ گھنٹے بعد جلوس منتشرہوگیاتفصیلات کے مطابق بلدیہ راجن پور کے آفیسرز اور اہلکاروں نے سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گذشتہ شب تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور بھاری تعداد میں تجاوز کیا گیا سامان بھی قبضہ میں لے لیا جس پر چوک الہ آباد کے تاجروں نے ٹریفک چوک پر ٹائر جلا کرانڈس ہائی وے کو بند کردیا اس دوران مظاہرین نے انتظا میہ اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے مظاہرین جن کی قیادت صدر انجمن تاجران چوک الہ آباد چوہدری آصف ،صدر بار واُمیدوار چئیر مین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہا کہ اُن کے نمائندگان اور انتظا می آفیسران کے ساتھ طے پایا کہ چار فٹ تک تجاوز کی اجازت ہے مگر آپریشن کے دوران ایسے دوکانداروں کاسا مان ضبط کیا گیا ایسا کر کے دوکانداروں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اب تاجر زیادتی کے آزالہ تک یہاں سے ہٹنے والے نہیں اس دوران سٹی پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی مظاہرین کے احتجاج کے باعث کرا چی سے پشاور جا نے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران ایس ڈی پی او ہیڈ کوآرٹر چوہدری اعجاز رندھاوا ،ٹی ایم او چوہدری فرمائش علی نے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کئے جس میں سامان کی واپسی سمیت شرائط مان لی گئیں جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

راجن پور ،بااثر شخصیت کے ایماء پر نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے جانے والے نالے کارخ موڑ نے پر اہلِ محلہ کاشدید احتجاج

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٍ راجن پور ،بااثر شخصیت کے ایماء پر نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے جانے والے نالے کارخ موڑ نے پر اہلِ محلہ کاشدید احتجاج ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران بھی پارٹی بن گئے مظاہرین کاالزام تفصیلات کے مطابق لانگ کالونی راجن پور کے مکینوں جاوید اقبال، تنویر احمدعرف چاند،محمداقبال ،صغیر بھٹی ،منیر لانگ ،ناظم حسین،غونث بخش لانگ ودیگر نے مظاہرہ کرتے ہوئے بتلایا کہ بااثر شخصیت ڈاکٹر شمع نور کے ایماء پر غلام یسین ماچھی نے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک کے فنڈز سے لانگ کالونی کی گلی تعمیر کرائی جس میں اپنے گھر کو بچا کر دیگر اہل محلہ کے مکانات کی جانب نالی کارخ موڑ دیا جس سے اُن کے مکانات میں اب دڑاڑیں پڑنا شروع ہوگئیں ہیں جبکہ تعمیر کی گئی سولنگ ابھی سے تباہ ہو چکی ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران نے بھی بااثر شخصیت کے کہنے پر تاحال کنٹریکٹر کے خلاف کوئی کاروائی کی جس پر اہل محلہ سخت پریشانی سے دوچار ہیں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر سے مطالبہ کیا ہے کہ لانگ کالونی کی مذکور ہ گلی میں علاقہ مکینوں کے مکانات کے تحفظ کویقینی بناتے ہوئے نکاسی آب کے لئے تعمیر کئے جانے والے نالے کواُس کی سابقہ حالت میں برقرار رکھا جائے

بہت جلد ڈی ایچ کیو راجن پو ر کو پنجاب کا ایک مثالی ہسپتال بنا کر دم لیں گے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے ڈ ی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ای ڈی او ورکس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے ایم ایس کو بھی تاکید کی کہ ہسپتال میں صفائی وغیرہ کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ڈ ی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ،ایم ایس ڈاکٹر امجد شاہ،ڈاکٹر محبت علی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔آخر میں ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد ڈی ایچ کیو راجن پو ر کو پنجاب کا ایک مثالی ہسپتال بنا کر دم لیں گے۔

غریب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئےپانچ ہزارروپے فی ایکڑ دینے کے لئے ضلع راجن پور میں 5سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں ظہور حسین گجر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) غریب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے( 5000)پانچ ہزارروپے فی ایکڑ دینے کے لئے ضلع راجن پور میں 5سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔سینٹرز میں تشریف لانے والے کسانوں کی خاطرتواضع اور بیٹھنے کے لئے شامیانے اور کرسیوں وغیرہ کا مناسب انتظام کیا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے کسان پیکج2015 کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالرؤف مغل،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ای ڈی اوزراعت ملک سیف ا لرحمان،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی ،ڈی اولیبر میاں جہانگیر ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل ،تحصیلداراور متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ یہ سینٹرز پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور،ہائر سیکنڈری سکول فاضل پور،ٹی ایم اے جام پور،یونین کونسل آفس محمد پور اورگورنمنٹ کامرس کالج روجھان میں قائم کیئے گئے ہیں۔پانچ ہزار کی رقم کپاس اورچاول کاشت کر نے والے کسانوں کو ملے گی۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ غریب کسانوں کی خدمت کر نا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ۔ڈی سی او نے سینٹرز انچارج کو ہدایت کی کہ کسانوں کے لئے قائم کئے گئے سینٹروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers