راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین نے عاقل پور روڈ
اور پولیس لائن کے قریب واقع نالہ کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس کی بحالی سے
اردگرد کی نزدیکی زرعی زمینیں سیراب ہوں گی۔اس پر تقریبا ٰ 46لاکھ روپے
لاگت آئے گی۔ اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ای ڈی او زراعت ملک سیف
ا لرحمان،ڈپٹی ڈی او پلاننگ محمد عدیل اور دیگر متعلقہ افسران موجود
تھے۔ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نالے کے راستے
میں آنیوالی رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ اس کی تکمیل میں کوئی مشکل پیش
نہ آئے۔
0 comments:
Post a Comment