راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع کی ترقی اور معیار تعلیم کی کوالٹی کو بہتر
بنانے کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار
لائیں۔ تعلیم کسی بھی ملک یا علاقے کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت
رکھتی ہے۔تمام اساتذہ کرام اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور محکمہ تعلیم کے
افسران باہمی رابطہ کو مضبوط بنائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ کوآرڈینیشن
آفیسر ظہور حسین گجر نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف مغل،ای ڈی او تعلیم
عبدالغفار لنگاہ،ڈی اوزتعلیم،ڈپٹی ڈی اوز تعلیم ،ای اوز تعلیم اور دیگر
افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایم او نے سکولوں کے بارے میں مکمل بریفنگ
دی۔اجلاس میں مسسنگ فیسلیٹیز ،اساتذہ اور بچوں کی حاضری اور بند سکولوں بھی
زیر بحث لائے گئے۔ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اچھی کارکردگی
دکھانے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔بد عنوان اور غیر حاضر رہنے والے
ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران
کو ہدایت کی کہ سکولوں کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کریں۔ڈی سی او نے
اساتذہ پر زور دیا کہ اپنے دفاتر اور سکول کے ہونے والے تعمیراتی کام کی
نگرانی کریں اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔بعد ازاں ڈی سی او نے بطور ڈسٹرکٹ
ریٹرنگ آفیسر 5دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ
لیا اور آر اوز کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کریں۔اگر کوئی مسئلہ ہو
تو ڈی آر اوکے نوٹس میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پرپانی
اوربجلی کے انتظامات کو ضرور چیک کریں۔
0 comments:
Post a Comment