راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں النہیان فیملی نے عوامی فلاح
و بہبود کے 27 منصوبے مکمل کروائے جن میں صحت ،سڑکیں اور پلوں کی تعمیر
،ہاؤسنگ پراجیکٹ ،سکول اور کالجز کی تعمیر ، واٹر سپلائی متعدد منصوبے
،مساجد اور مدارس کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ روجھان اور رحیم یار خان کے
درمیان دریائے سندھ پر سٹیل بوٹس فلوٹنگ برج اپنی مثال آپ ہیں ۔ 6 میٹر
چوڑے پل کی کپیسٹی 50 ٹن سے زائد ہے ،فلوٹنگ بریج کی وجہ سے روجھان کے
لوگوں کی زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا ہوچکی ہیں ۔ تقریباتین گھنٹے میں
روجھان سے رحیم یارخان پہنچنا ممکن ہوگیا ۔پل بننے سے رحیم یار خان جانے
کیلئے ڈیرہ غازی خان یا ملتان کا راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا ۔ فلوٹنگ پل
نے صحیح معنوں میں راستو ں کو سمیٹ کر رکھ دیاہے ۔ اسی طرح رحیم یار خان
اور روجھان کے درمیان کشیتوں کا پل بھی موجود ہے جس کے ذریعے وین ، کاریں
اور چھوٹی گاڑیاں آسانی سے دریائے سندھ کو عبور کرسکتیں ہیں۔روجھان کے شیخ
خلیفہ ہسپتال میں چالیس بستروں کی گنجائش ہے جہاں 6 جنرل وارڈ اور 2
پرائیویٹ وارڈہیں ۔ہسپتال کی تعمیر جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔روجھان کے
شیخ خلیفہ ہسپتال میں او پی ڈی کی تعمیر 2011 میں مکمل ہوئی جہاں فزیشن
،جنرل سرجن ،یورالوجیسٹ ،نفرالوجسٹ ، ماہر امراض اطفال اور ماہر امراض
دندان شامل ہیں ۔ ہسپتال میں آنکھوں کے معائنے کیلئے جدید سہولتیں میسر ہیں
جبکہ گائنی وارڈمیں جدید الٹراساؤنڈ مشین اور دیگر جدید مشینیں فراہم کی
گئیں ہیں۔ شیخ خلفیہ ہسپتال میں 2012 میں مردہ خانہ بھی تعمیر کروایاگیا ۔
شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں 2013ء میں ڈاکٹرو ں کے لئے تمام سہولیات سے
مزئین رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئیں ہیں جبکہ نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف
کی رہائش کیلئے الگ الگ عمارتیں مختص ہیں۔ شیخ خلفیہ ہسپتال شاہوالی کی
عمارت جدید طرز تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ چالیس بستروں پر مشتمل ہسپتال سے
ڈاکٹروں اور طبی سٹاف کی رہائش گاہیں ملحق ہیں ۔ روجھان جیسے دوردراز علاقے
میں ای سی جی مشین ، انتھسیزیا،الٹراساؤنڈ ،بائیوکیمسٹری اینلائزر،
ہیماٹالوجی اینلائزر اور ایکسرے بھی میسر ہیں ۔شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں
امراض قلب کا جدید ہسپتال بھی بنایاگیاہے جہاں سی سی یو میں میل اور فی
میل وارڈ بنائے گئے ہیں ،وارڈ میں سٹریس ای سی جی ،الیکٹرولائٹ ،
سپیکٹوفوٹومیٹر ،ایمبولینس اور دیگر سہولیات موجود ہیں ۔ راجن پور کے بنگلہ
اچھا ہسپتال کی عمارت کو 2005ء میں مرمت اور تزئین نو کے بعد تیار
کیاگیاہے ۔عربی ٹبہ سے دریائے سندھ تک 17 کلومیٹر سڑک شیخ خلیفہ روڈ سے
منسوب ہے ۔روجھان کے شیخ خلفیہ بوائز کالج میں اساتذہ کرام کے لئے 10 بیڈ
روم کا خصوصی ہوسٹل تعمیر کیاگیا جبکہ 76 طلباء کے لئے عمدہ طرز تعمیر سے
نیا ہوسٹل بھی بنایاگیا۔ 6 سال قبل مکمل ہونے والا شیخ خلیفہ بوائز کالج
کسی بڑے شہر کے عمدہ کالج سے ہرگز کم نہیں جہاں بیالوجی ، کیمسٹری ،فزکس ،
لیبارٹریز ، لائبریری اور طلباء کے لئے کیفے ٹیریا بھی موجود ہے ۔ شاہوالی
میں شیخ خلیفہ بوائز سکول بھی 2009ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور اب علم
کی روشنی پھیلا رہا ہے ۔راجن پور کے علاقے عمر کوٹ میں 2 اور داجھل میں ایک
پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیاگیاہے جبکہ شاہوالی
میں پانی کی فراہمی کے لئے مکمل واٹر سپلائی سکیم 2009ء میں مکمل کی گئی جس
کیلئے بجلی کے ٹرانسفر اور فیڈر تک الگ فراہم کئے گئے ۔شیخ خلیفہ بن زید
النہیان کی طرف سے ضلع راجن پور میں 50 مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی
کیلئے بہترین ہینڈ پمپس نصب کئے گئے ۔روجھان میں واٹر سپلائی سسٹم کی تکمیل
،روجھان راجن پور ،ڈیرہ غازی خان ، جام پور ، حاجی پوراور فتح پور میں
واٹر سپلائی سکیمیں بھی النہیان فیملی کی اپنے اسلامی بھائیوں سے محبت کا
منہ بولتا ثبوت ہے ۔متحدہ عرب امارات کی النہیان فیملی کی طرف شاہوالی میں
100 گھروں پر مشتمل عائشہ ویلج بنایاگیاجبکہ روجھان میں شیخ خلیفہ ویلفیئر
ہاؤسنگ کالونی 150 گھروں پر مشتمل ہے ،ہر گھر میں دو بیڈ روم ، کچن ،باتھ
روم کے علاوہ مویشیوں کے لئے شیڈ بھی بنائے گئے ہیں ۔ روجھان کے نزدیک
دریائے سندھ کے کنارے پر چھوٹی مگر دیدہ زیب مسجد تعمیر کی گئی ہے ۔
شاہوالی میں پتھروں کے چبوترے پر بنی ہوئی پرشکوہ مسجد خدائے بزرگ و برتر
کی کبریائی بیان کرتی ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے ضلع راجن پور میں فلوٹنگ
پل کے قریب خصوصی بلٹ پروف جدید ترین بوٹ بھی فراہم کی گئیں ہیں جو 50 ٹن
وزن پانچ ناٹ کی سپیڈ سے اٹھانے کی گنجائش رکھتی ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment