راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ہارون
رفیق کا آج دارالامان،صنعت زار اور سوشل ویلفیئر کے دفاتر کا دورہ۔
انتظامات کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ لوگوں
کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی بچوں،خواتین اور بزرگوں
کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین
اور بچوں کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں۔اور
صنعت زار میں خواتین ہنر سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھائیں۔محکمہ
سوشل ویلفیئر کے افسران اپنی ذمہ داری کو ایمان داری اور قومی جذبہ کے
ساتھ سر انجام دیں۔دفاتر میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے متعلق
آگاہی دیں اور سمینار کرائے جائیں۔سیکریٹری نے جام پور اور راجن پور صنعت
زار کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد ،ای
ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفیئر،منیجر صنعت زاراور سپریٹینڈنٹ
دارالامان بھی موجود تھیں۔
0 comments:
Post a Comment