Feature Top (Full Width)

Monday, 9 November 2015

حکومت پنجاب کی طرف سے 2کروڑ کے فنڈ سے ڈی ایچ کیو راجن پور کو ماڈرن ہسپتال بنا رہے ہیں

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کا مختصر دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 2کروڑ کے فنڈ سے ڈی ایچ کیو راجن پور کو ماڈرن ہسپتال بنا رہے ہیں۔ہسپتال کی بیک سائیڈ پر خالی جگہ پر کارڈیالوجی وارڈ بنا رہے ہیں۔ہسپتال کے گرد باؤنڈری وال سے قبل ٹف ٹائل لگوائی جارہی ہے۔ہسپتال کی بیک سائیڈ پر اندھیرا رہتا تھا اسلئے ادھر لائٹس لگوائی جارہی ہیں۔7سے 10 دن کے اندر تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیں گے۔ اس کے بعد ڈی سی او آفس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کمشنر صاحب کو بریفنگ دی گئی۔ڈی سی او صاحب نے بتا یا کہ الاٹمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔10,11,12نومبر کو اپیلیں سنی جائیں گی۔اس حوالے سے ایک ڈی سی او آفس میں ایک الیکشن سیل بھی بنایاہو اہے۔اپنے موجودہ افسرن اور سٹاف پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنا کر کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اور کسی سٹاف وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔راجن پور،جام پور،روجھان اور ٹرائبل ایریا میں ٹوٹل 14آر اوز اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ابھی تک 505کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ،جن میں سے 459منظور جبکہ 46مسترد ہوئے ہیں۔ضلع راجن پور میں 576رجسٹرڈ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 789000ہے۔اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دن موبائل نمبرز جام ہونے پر لینڈ لائن نمبر کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔پریزائیڈنگ افسران اور ڈرائیور حضرات کے پاس ایکدوسرے کے نمبرز ہونے چاہئیں۔بعد ازاں گورنمنٹ کی طرف سے محکمہ جنگلات کی قبضہ کی گئی زمین واگزار کرانے پر بھی کمشنر صاحب کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں متعلقہ افسران نے بتا یا کہ راجن پور میں 14مواضعات ہیں جنکا رقبہ ،22,182ایکڑ ہے،جام پور میں 3مواضعات ہیں جنکا رقبہ 7,212ایکڑ ہے۔روجھان میں 2مواضع اور رقبہ 2,307ایکڑ ہے۔جن میں سے گورنمنٹ کا تقریباٰ تمام رقبہ واگزار کرالیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پو ر چوہدری مختار،اے سی جام پور قمر ا لزماں ،اے سی روجھان فاروق صادق،الیکشن کمشنر رانا عبدا لغفار،ڈی و فاریسٹ طلعت حسین اور متعلقہ افسران موجو تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers