راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٍ راجن پور ،بااثر شخصیت کے ایماء پر نکاسی آب کے لئے
تعمیر کئے جانے والے نالے کارخ موڑ نے پر اہلِ محلہ کاشدید احتجاج ،محکمہ
پبلک ہیلتھ کے آفیسران بھی پارٹی بن گئے مظاہرین کاالزام تفصیلات کے مطابق
لانگ کالونی راجن پور کے مکینوں جاوید اقبال، تنویر احمدعرف چاند،محمداقبال
،صغیر بھٹی ،منیر لانگ ،ناظم حسین،غونث بخش لانگ ودیگر نے مظاہرہ کرتے
ہوئے بتلایا کہ بااثر شخصیت ڈاکٹر شمع نور کے ایماء پر غلام یسین ماچھی نے
ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک کے فنڈز سے لانگ کالونی کی گلی تعمیر
کرائی جس میں اپنے گھر کو بچا کر دیگر اہل محلہ کے مکانات کی جانب نالی
کارخ موڑ دیا جس سے اُن کے مکانات میں اب دڑاڑیں پڑنا شروع ہوگئیں ہیں جبکہ
تعمیر کی گئی سولنگ ابھی سے تباہ ہو چکی ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے
آفیسران نے بھی بااثر شخصیت کے کہنے پر تاحال کنٹریکٹر کے خلاف کوئی
کاروائی کی جس پر اہل محلہ سخت پریشانی سے دوچار ہیں مظاہرین نے احتجاج
کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر سے مطالبہ کیا ہے کہ لانگ کالونی کی
مذکور ہ گلی میں علاقہ مکینوں کے مکانات کے تحفظ کویقینی بناتے ہوئے نکاسی
آب کے لئے تعمیر کئے جانے والے نالے کواُس کی سابقہ حالت میں برقرار رکھا
جائے
0 comments:
Post a Comment