راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پٹواری اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی
کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔عوام کی خدمت کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے
کار لائیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے تحصیل راجن پور کے پٹواریوں
کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی
راجن پور چوہدری مختار،تحصیلداروں اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا
ہے کہ پٹواری محکمہ مال کا اہم جز ہیں اور دن رات کام کرنے والے ملازم
ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور سیلاب میں پٹواریوں سے کام لیا
جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پٹواری اچھا کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی
جائے گی،کالی بھیڑیوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔عوام کے خادم بن
کر کام کریں۔
0 comments:
Post a Comment