راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پنجاب حکومت غریب کسانوں کی خوشحالی کے لئے دن رات
کوشاں ہے اور اس لئے حکومت نے اربوں روپے کا تاریخی زرعی پیکج دیا ہے۔ ان
باتوں کا اظہار مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ خان دریشک کے بھائی سردار یوسف
خان دریشک نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور میں کسان زرعی پیکج کے
حوالے سے چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت کے لئے حکومت کی طرف
سے دیئے گئے پے آرڈرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد
گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈپٹی ڈی اوزراعت غلام شبیر ،
تحصیلداراورپٹواریوں نے شرکت کی۔اے سی راجن پور نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی
طرف سے5000فی ایکڑ کے حساب ساڑھے12ایکڑ تک غریب کسانوں میں تحصیل راجن پور
اور فاضل پور میں آج 541 چیک/پے آرڈر تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ
حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کی خوشحالی کے لئے ڈی اے پی کھاد کی بوری میں
500روپے اور نائٹرو فاسفورس کی بوری میں سے 218روپے کی نمایاں کمی کر دی
گئی ہے۔اس کے علاوہ تحصیل جام پور میں بھی ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی کے
نمائندہ ایڈ ووکیٹ ایوب ناصر نے اے سی جام پور قمر الزماں قیصرانی کے ہمراہ
کسانوں میں پے آرڈر تقسیم کیئے ۔
0 comments:
Post a Comment