راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈویژنل صدر پی پی پی چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹ نے کہا ہے
کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی حمایت
کی یہ ملک کی پہلی سیاسی جماعت جس نے غریب شہریوں کے لئے روٹی ،کپڑا اور
مکان کا نہ صرف نعرہ لگایا بلکہ اس نعرہ کوعملی جامع پہنایا آج ملک کی
لاکھوں خواتین ہر ماہ بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم سے مالی امداد حاصل کررہی
ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے بندروڈ راجن پور پرمیونسپل کمیٹی کے وارڈ
نمبر 12 میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار اسحاق خان گبول کے الیکشن کیمپ
کاافتتاح کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار
محمد یوسف خان گبول،عبیداللہ آصف ،جلیل خان گبول،محمد رفیق خان گبول، الیاس
خان گبول، منیر احمد لانگ ،صغیر احمد بھٹی ،ساجد خان لانگ ،عبداللہ خان
گبول، رفیق احمد گبول، اسماعیل خان گبول، قادر بخش لانگ ،سید بگو شاہ ،کاظم
حسین لا نگ ،سا بق کو نسلر رانا آس محمد سمیت علاقہ کی سینکڑوں سیاسی
وسماجی شخصیات موجود تھیں اس موقع پر ڈویژنل صدر نے اُمیدوار کی کامیابی
اور ملک کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء کی ۔
0 comments:
Post a Comment