Feature Top (Full Width)

Saturday, 21 November 2015

اختیارات کا ناجائز استعمال ،سرکاری ادویات کی فروخت

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اختیارات کا ناجائز استعمال ،سرکاری ادویات کی فروخت،ایمبولینس کا کرایہ وصول ،ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا نظام درہم برہم ڈی سی او راجن پور کی خاموشی نے سوال کھڑے کر دئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کا اکلوتا ہسپتال مریضوں کے لئے پرائیویٹ ہسپتال کی شکل اختیار کر چکا ،آؤٹ ڈور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ،سرکاری ادویات کی مد میں ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو میں دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی حتیٰ کہ راجن پور سے رحیم یار خان ،ملتان وغیرہ ریفر کئے جانے والے مریضوں سے چھ ہزار روپے سرکاری ایمبولینس کا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ،اسی طرح مریضوں کوادویات نہیں دی جارہی ہیں بلکہ ان سے پرائیویٹ اسٹور کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں، اگر کوئی رات میں ایمرجنسی مریض آبھی جائے تو اس سے ادویات کی مد میں رقم وصول کی جارہی ہے میڈیکل رپورٹ کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں،بچوں کے کوائف اندراج کے لئے فی فارم دو سو روپے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے ۔اور اس کام میں کماؤ پتر کلرک ملک ساجد ،رانا افضل کو ٹاسک دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے پاس ڈاکٹروں کی مہریں رکھی ہوئی ہیں باوجود اس کے کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا ایم ایس کے پاس بھی جائے تو انہیں انہی کلرک کے پاس بھیجا جاتا ہے ۔عاشق حسین ،فوجی شبیر،جلیل احمد،ریاض امجد ،فدا مغل و دیگر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نظام بہتر بنایا جائے اور ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کرپٹ اہلکاروں کی چھٹی کرائے اور انکی جگہ ایماندار اور فرض شناس اہلکار تعینات کریں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers