Feature Top (Full Width)

Thursday, 5 November 2015

غریب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئےپانچ ہزارروپے فی ایکڑ دینے کے لئے ضلع راجن پور میں 5سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں ظہور حسین گجر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) غریب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لئے( 5000)پانچ ہزارروپے فی ایکڑ دینے کے لئے ضلع راجن پور میں 5سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔سینٹرز میں تشریف لانے والے کسانوں کی خاطرتواضع اور بیٹھنے کے لئے شامیانے اور کرسیوں وغیرہ کا مناسب انتظام کیا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے کسان پیکج2015 کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالرؤف مغل،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ای ڈی اوزراعت ملک سیف ا لرحمان،ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی ،ڈی اولیبر میاں جہانگیر ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل ،تحصیلداراور متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ یہ سینٹرز پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور،ہائر سیکنڈری سکول فاضل پور،ٹی ایم اے جام پور،یونین کونسل آفس محمد پور اورگورنمنٹ کامرس کالج روجھان میں قائم کیئے گئے ہیں۔پانچ ہزار کی رقم کپاس اورچاول کاشت کر نے والے کسانوں کو ملے گی۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ غریب کسانوں کی خدمت کر نا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ۔ڈی سی او نے سینٹرز انچارج کو ہدایت کی کہ کسانوں کے لئے قائم کئے گئے سینٹروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers