راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملک ارشاد احمد
شاد نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں سرکاری سکولز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ
اسکولز بھی ناقابل فراموش کردار ادا کررہے ہیں شرح خواندگی میں اضافہ اور
نونہالان کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنا وقت حاضر کی ضرورت ہے معیاری تعلیم
کے ساتھ مناسب فیس میں تعلیم کی فراہمی النور سکول کے لئے چائلڈ فرینڈلی
سکول کے ٹائٹیل کااعلان کرتا ہوں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے النور پبلک
ہائی سکول میں سالانہ ڈیکوریشن مقابلہ کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
کیا اس تقریب میں ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ثناء اللہ سہرانی،سینئر
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مٹھن راؤ ثناء اللہ ،ایس ایس ای ملک محمد
رمضان بھی موجودتھے سکول ہذا کے پر نسپل محمد عارف شبیر نے شرکاء کو بریف
کرتے ہوئے کہا کہ النور سکول ہر سال ’’نوکاسٹ لوکاسٹ ‘‘ ٹیچنگ ایڈ کے سلسلہ
میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں پورے اسکول کواساتذہ اور طالب علم مل کر
سکول رومز کو انتہائی کم خرچ پرسجاتے ہیں ٹاپ آف دی کلاسز کو پانچ ،پانچ
ہزار کے نقد انعام دیئے جاتے ہیں قبل ازیں معزز مہمانان نے کلاس رومز کاوزٹ
کیا اور اُنہیں سجاوٹ کے نمبرز دیئے ۔
0 comments:
Post a Comment