Feature Top (Full Width)

Wednesday, 7 October 2015

راجن پور، بلدیاتی انتخابات ، ملکیتی گوشوارہ جات کی فراہمی اُمیدواروں پر یشا ن

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ملکیتی گوشوارہ جات کی فراہمی اُمیدواروں کے لئے دردِ سر بن گئی ،ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے باعث پٹواریوں نے ملکیتی گوشوار ہ جات جاری کر نے سے انکار کردیا اُمیدوار پریشان تفصیلات کے مطابق حکو مت پنجاب کی جانب سے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کئے جانے کے سلسلہ نے بلدیاتی اُمیدواروں کو پریشا نی میں مبتلاء کردیا الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی اُمیدواروں کے لئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کے ثبوت ملکیت بھی درخواست نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں مگر عملہ ریو نیو نے اُمیدواروں کو گوشوارہ ملکیت جاری کر نے سے صاف انکار کردیا ہے اُمیدواروں کی بڑی تعداد پٹواریوں کے دفاتر کے گرد چکر کاٹ رہی ہے پٹواریوں کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکاہے اور تمام مواضعات آن لائن کردیئے گئے ہیں ایسے میں وہ کس طرح ثبوت ملکیت کے گوشوارہ جات جاری کرسکتے ہیں ؟ اُمیدواروں نے ضلعی انتظا میہ سے اس مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers