راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،دریائے سندھ پر کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف
کے درمیان بے نظیر شہید پل کی تعمیر سست روی کاشکار ،2014 ء میں تکمیل ہو
نے والا پل اب 2017 میں مکمل ہوگا ،پل کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کودور کیا
جائے دونوں اضلاع کی عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان
اور راجن پور سمیت جنو بی پنجاب کے کئی اضلاع دریائے سندھ حائل ہو نے سے
ایک دوسرے سے جدا ہیں سابق گورنر پنجاب سردار عبدالرب نشتر نے تقریباً ساٹھ
سال قبل کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ پراس پختہ پل کاافتتاح کیا مگر
پل تعمیر نہ ہوا سا بق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی کاوشوں سے
ساڑھے پا نچ ارب روپے کی لاگت سے اس پل کی تعمیر کا کام چار سال قبل شروع
کیاگیانیشنل ہائی وے نے اس پل کو گذشتہ سال 2014تکمیل کر نے کااعلان کیا
تھا مگر این ایچ اے کی جانب سے مناسب ما نیٹر نگ نہ ہو نے سے اس پل کی
تعمیر سست روی کاشکار ہو گئی تعمیراتی کمپنی کے ریذیڈ نٹ انجیئنر عبدالستار
بلوچ نے سوال کر نے پرگفتگو کے دوران بتلایا کہ سڑک کی تعمیر میں راستے
میں آنے والے گھر رکاوٹ تھے جو اسسمنٹ آفیسر کے نہ ہو نے سے تاحال ان
مالکان کو گھروں اور زمین کے واجبات ادا نہ ہوسکے تھے اب این ایچ اے نے
یہاں آفیسر تعینات کردیا ہے جس سے پل کی تعمیر کاکام تیزی سے دو بارہ شروع
ہوجائیگااب یہ پل 2017 میں مکمل ہوگا اس حوالے سے ڈی سی اوظہور حسین گجر نے
کمیٹی روم میں اجلاس منعقد کیا جس میں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک
،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف حسین مزاری ،تعمیراتی کمپنیوں کے
نمائندگان شریک ہوئے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت ڈی سی او کو بے نظیر پل
بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔
0 comments:
Post a Comment