راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں مختلف اہم انتظا می آفیسران کی پوسٹیں
خالی ،دیگر آفیسران کو عارضی چارج سونپ کرکام چلایا جانے لگا وزیراعلیٰ
پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری طور پر آفیسران کی تعیناتی عمل میں لانے
کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ،ای
ڈی اوورکس اینڈ سروسز ،ڈی او بلڈ نگز،ڈی اوسپورٹس،ڈی او لیبر،ایس ڈی او بلڈ
نگز،سب انجینئرز بلڈ نگز ،اے ڈی ایل جی سمیت مختلف محکموں کے انتظامی
آفیسران کی پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں ان پوسٹوں پر عارضی طور پر آفیسران
کواضافی چارج سونپ کرکام چلایا جارہا ہے تاہم محکمانہ اُمور تاحال التواء
کاشکار ہیں عوامی وشہری حلقوں نے حکومت پنجاب کے اربابِ اختیار سے اصلاح
احوال کا مطا لبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment