Feature Top (Full Width)

Sunday, 25 October 2015

متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے کور منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجرنے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس،جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور انہوں نے کہا کہ علماء کرام اخوت اور بھائی چارے کا درس دیں۔ڈی سی او نے محکمہ صحت،ریسکیو1122،پولیس،واپڈا،سول ڈیفنس،ٹی ایم ایز کو ایمر جنسی کی صورت میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔اور انہوں نے کہا کہ ایمبولینس اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ہر قسم کی ادویات موجود ہونی چاہیں۔بعد ازاں ڈی سی او نے جلوس کے راستوں کا معائنہ کرنے کے لئے کوٹ مٹھن،راجن پور،فاضل پور کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ورکس،فنانس،زراعت ،صحت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers