Feature Top (Full Width)

Saturday, 10 October 2015

ضلع راجن پور کے 523مواضعات میں سے 443مواضعات میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ایئزڈ ہو چکا ہے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کے 523مواضعات میں سے 443مواضعات میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ایئزڈ ہو چکا ہے ۔جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات کافی حد تک دور ہو گئی ہیں ۔اس حوالے سے عوام کی سہولت کے لئے 3سینٹرز قائم کردئے گئے ہیں۔ ان سینٹروں میں اپنے گوشوارے اور انتقالات چیک کر سکتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرایئزیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق،تحصیل داروں اور متعلق ریونیو افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام اب تک 85فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام بہت جلد مکمل کر انے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی سی او نے تما م متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام نہایت شفاف طریقے اور پوی ایمانداری سے مکمل کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers