راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کاڈسٹرکٹ ہیڈ
کوآرٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ،ناقص صفائی کے انتظامات دیکھ کر متعلقہ ذمہ
دار ہیلتھ آفیسران کی سرزنش کی،اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں
صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی
بنایا جائے۔میں دوبارہ وزٹ کروں گا ۔حالات بہتر نہ ہوئے تو سخت کاروائی کی
جائے گی۔ڈی سی او نے ای ڈی او صحت اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں
کھڑی ناکارہ سرکاری گاڑیوں کی فوری نیلامی کی جائے اور فالتو سامان فوری
طور پرصاف کیا جائے۔مزید ا نہوں نے کہا کہ عوام کو مفت علاج معالجہ کے لئے
ادویات فوری طور پر خرید کریں۔ڈی سی او نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی
خیریت دریافت کی اور ان کی شکایت پر ایم ایس کو احکامات جاری کئے۔بعد ازاں
ڈی سی او نے آر ایچ سی کوٹ مٹھن کا بھی دورہ کیا ،وہاں پر صفائی کا اچھا
نظام دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔اور رہائشی کوارٹر ز کا بھی دورہ کیا
اور ان کی مرمتی کی ہدایت جاری کیں۔
0 comments:
Post a Comment