راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے
ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122ایمرجنسی اور آفات
کی صورت میں ہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح محرم الحرام کے حوالے سے
ریسکیو اپنے آپ کو تیار رکھے اور تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے روابط میں
رہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،اے ڈی سی ارشد
گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،اے سی روجھان فاروق صادق،ای ڈی او صحت
ڈاکٹر فیاض کریم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ
محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر محکمہ صحت ،ریونیو اور ریسکیو 1122اپنا پلان
تیار کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے ڈی سی او
کو ریسکیو 1122کے پلان کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
0 comments:
Post a Comment