راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں 07سے 10اکتوبر تک پولیو مہم
کاآغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں ایک تقریب
منعقد کی گئی، جس میں اے ڈی سی ارشد گو پانگ نے چھوٹے بچوں کو پولیو ویکسین
کے قطرے پلاکر باقاعدہ پولیو مہم کا آغازکردیاہے ۔ افتتاح کے موقع پر اے
ڈی سی ارشد گو پانگ نے کہاکہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،تمام مکاتب فکر
کے لوگوں کو چاہئیے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور والدین کو چاہیے
کہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے
ہوئے بتایا کہ اس پولیو مہم میں 3لاکھ ،80ہزار171بچوں کو پولیو کے قطرے
پلائیں گے۔اس سلسلے میں 980ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جن میں 174ایریاز انچارج
اور 48زونل سپروائزرکام کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment