راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کی ہدایت پر
ضلعی فوڈ اتھارٹی کے ضلع راجن پور میں منر ل واٹر فلٹریشن پلانٹس پر
چھاپے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر طلعت عباس نے فوڈ انسپکٹر محمد وسیم
اور ٹیم کے ہمراہ فریش واٹر،رینبو پیور واٹر،ایکوا واٹر اور لائف واٹر
فلٹریشن پلانٹس کا اچانک معائنہ کیا۔یہاں پر انہوں نے پلانٹس کی صفائی
،رجسٹریشن اور پانی میں موجود کیلشیم ، سوڈیم اور دیگر اجزاء چیک کئے
گئے۔اس موقع پر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے
ماہرین بھی موجود تھے۔جنہوں نے پانی کے موقع پر ٹیسٹ کئے اور واٹر سورس کا
جائزہ لیا۔ناقص صفائی ،رجسٹریشن اور عملہ کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر
رینبو پیور واٹر،ایکوا واٹر اور لائف واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سیل کر دیا
گیا۔
0 comments:
Post a Comment