راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر وجود میں
آیا۔آئین پاکستان کے مطابق ہم سب نے اس مملکت خداداد میں ایسا ماحول پیدا
کرنا ہے کہ ہر مذہب اور ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں محبت
،اتحاد و یگانگت کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔حالات کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی
رنجشوں اور عداوتوں کو بھلا کر آپس میں شیروشکر ہو جائیں۔اس سلسلے میں
بنیادی ذمہ داری علماء کرام ،مذہبی سکالر،سیاسی وسماجی شخصیات،سول سوسائیٹی
اور معاشرے کے تمام لوگوں کی ہے۔ہم سب اتحاد بین المذہب اور اتحاد بین
المسلمین کے داعی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر
نے تجدید عہد امن کے سلسلے میں ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس
موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،مولانا علی محمد صدیقی،سید احسن حسین
شمسی،قاری نورالحسن،مولانا غلام یاسین راہی ،مولانا ابوبکر اور جرنلسٹس نے
شرکت کی۔بعد ازاں ڈی ای او نے کہا کہ نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سایئکل
کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ڈی پی او نے کہا کہ یہ امن کا ضلع ہے۔یہ
مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔تمام علماء کرام کو چاہئے کہ وہ
بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں۔
0 comments:
Post a Comment