راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹریننگ برائے حصول فریش و تجدید لائسنس زرعی
ادویات 2015 فیز (2)کا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 14اکتوبر سے
3نومبر 2015تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ
پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے ایک مراسلہ کے ذریعے بتائی ہیں۔جس کے تحت
ٹریننگ فیس برائے فریش لائسنس 2000روپے جبکہ تجدید لائسنس فیس500روپے
ہے۔تربیتی پروگرام محکمہ زراعت کے دفتر کے ٹریننگ ہال میں 5نومبر سے
19نومبر فریش لائسنس اور 24نومبر سے 26نومبر تک تجدید لائسنس کے امیدوار ان
کی ٹریننگ ہو گی۔ضلع راجن پور کے سکونتی حضرات میٹرک کی سند ،شناختی کارڈ
،سابقہ زرعی ادویات کے لائسنس کی نقول،سابقہ ٹریننگ سرٹیفیکیٹ اور اپنی 3
تصاویرتصدیق شدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے دفتر میں جمع
کرائیں۔
0 comments:
Post a Comment