راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تمام مکاتب فکر کے علماء کرام بھائی چارے کی
فضا ء کو قائم رکھیں۔ہم سب اتحاد بین المذہب اور اتحاد بین المسلمین کے
داعی ہیں۔یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنرراجن پور چوہدری مختاراحمد نے محرم الحرام
کے حوالے سے منعقدہ تحصیل سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع
پر ڈی ایس پی راجن پور،ایس ایچ او اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔ڈی ایس پی نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور
پولیس افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔داخلی اور خارجی راستوں
پر واک تھرو گیٹ لگا دئیے گئے ہیں۔اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی
جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment