Feature Top (Full Width)

Monday, 5 October 2015

سابقہ ادوار کی کوتاہیوں کا ازالہ کر رہے ہیں سردار عاطف خان مزاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پاکستان تبدیلی کے عمل سے گذر رہا ہے سابقہ ادوار کی کوتاہیوں کا ازالہ کر رہے ہیں تحریک انصاف اپنی گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے فکر مند ہیں بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابیاں سمیٹیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری نے مٹھن کوٹ میں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا دہشت گردی،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں بہتری آئی ہے ن لیگ نے جو وعدے کیے تھے اسے ہر حال میں پورا کریں گئے ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے وہ سابقہ ادوار میں پیدا کیے گئے انہوں نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تقریر عوام جذبات کی عکاسی کرتی ہے بھارت کے حوالے سے تنقید کرنے والے مایوسی کا شکار ہیں ۔شریف برادران اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سردار عاطف حسین مزاری نے نوجوان وکیل راؤ عبدالقیوم کی رسم قل میں شرکت کی اور سوگواران سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers