راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے
سلسلے میں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کہا ہے کہ انتخابات سے قبل انتظامات بہتر انداز میں مکمل ہونے چاہئیں۔مزید
انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عمل کیا جائے۔اجلاس میں متعلقہ
محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں
تیسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری
تاریخ 7اکتوبر،جانچ پڑتال 13اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔30اکتوبر تک اپیلیں
جمع کرائی جا سکیں گی۔7نومبر کو حتمی فہرست امیدواران بمعہ نشانات شائع کی
جائے گی اور 3دسمبر کو پولنگ ہو گی۔بعد ازاں ڈی سی او نے امن کمیٹی کے
علماء کرام اور ضلعی افسران کے ساتھ کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ویڈیو کانفرنس
کی جس پر علماء کرام نے محرم الحرام میں مکمل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون
کا یقین دلایا اور مذہبی ہم آہنگی اور امن برقرار رکھا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment