Feature Top (Full Width)

Wednesday, 7 October 2015

محرم الحرام کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) محرم الحرام کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیں ،جلو سوں کے راستوں کی سی سی ٹی وی
کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جائے اور سول ڈیفنس پلان کے مطابق جلوسوں کے ساتھ اپنے رضاکار وں کو الرٹ رکھیں۔ان خیالات کا اظہارڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب احمد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیر ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرالحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ہماری ایمبولینسز موجود رہیں گی۔ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ ریسکیو 1122کا تما م عملہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے گا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ جلوس کے روٹ کی صفائی وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers