Feature Top (Full Width)

Thursday, 15 October 2015

جام پور شہر کو جدید طرز کے ساتھ خوبصورت بنایا جا رہا ہے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) جام پور شہر کو جدید طرز کے ساتھ خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کسی قسم کی حائل رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔تحصیل جام پور میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے تحصیل جام پور میں سٹی پیکج کے حوالے سے شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی ڈی پی او عدیل خان،ایکسئین پبلک ہیلتھ ،واپڈا،ٹیلی فون ،ایس ڈی او ہائی وے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جام پور شہر کے سیوریج کا نظام،روڈزدیگر منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور میٹیریل کی کوالٹی بہتر ہونی چاہئے۔ڈی سی او نے اے سی جام پور کو ہدایت کی کہ ناجائز تجاوزات بلا تفریق فوری طور پر ہٹائے جائیں ۔شہریوں کے اعتماد کو بہتر بنا کر وزیراعلیٰ کے وثرن کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او نے ڈیمس گیٹ،کوٹلہ روڈ،سون واہ روڈ،ہائی سکول کا بھی دورہ کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers