Feature Top (Full Width)

Sunday, 25 October 2015

راجن پور،واپڈاکے کرپٹ میٹر ریڈرز محکمہ کی جانب سے میٹروں کی فوٹو ریڈ نگ کے خلاف

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،واپڈاکے کرپٹ میٹر ریڈرز محکمہ کی جانب سے میٹروں کی فوٹو ریڈ نگ کے خلاف ،کرپٹ ملازمین کی ہٹ دھر می کی وجہ سے اس ماہ بھی فوٹو ریڈ نگ بلوں پر پر نٹ نہ کی جاسکی اس ماہ بھی صارفین کو کئی ہزارروپوں کے اضافی بل بجلی بھجوا دیئے گئے شہری سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے ہر ماہ اضافی یونٹ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر واپڈا میں کیمرہ ریڈ نگ نظام ’’متعارف ‘‘کرایا گیا اس حوالے سے محکمہ کے میٹر ریڈرز کو ٹریننگ بھی کرائی گئی مگر جب اس پر عملی اطلاق کیا گیا تو محکمہ کے کرپٹ ملازمین اس میں رکاوٹ بن گئے جس سے اس ماہ بھی صارفین کی چیخیں نکلوائی گئیں اس ماہ صارفین کو ہزاروں روپے کے اضافی بل بھجوائے گئے صارفین نے چئیر مین واپڈا،وفاقی وزیر مملکت واپڈا ،چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان سے ناجائز ریڈ نگ پر کرپٹ ملازمین کے خلاف محکما نہ کاروائی کر نے اور صارفین کے بلوں کی درستگی کر نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایکسئین واپڈا راجیش کمار کا کہنا تھا کہ فوٹو ریڈ نگ میں کہیں رکاوٹ ہوئی آئندہ دو تین ماہ میں اس کا مکمل اطلاق کردیا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers