راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)تعلیم یافتہ خواتین ملک کی ترقی میں کلیدی کر دار
ادا کر رہی ہیں۔خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے حکومت پنجاب کوشاں ہے۔ان
خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے
خواتین کے موضوع پر گرلز کالج میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے
کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے ۔اس
موقع پر لیکچرار مسز تسنیم کوثر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اسلام نے خواتین کے حقوق مقرر کر دیئے ہیں چاہے وہ ماں ہو،بہن ہو،بیٹی
ہو،یا بیوی ہو۔اب ہمیں بحیثیت مسلم خواتین اپنے اپنے فرائض کا بھی بخوبی
خیال رکھنا چاہیئے ۔اس سیمینار میں کالج لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment