راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیویٹ ڈیزاسسٹر منیجمنٹ کے بریگیڈئیر
ساجد نعیم خان نے کہا ہے کہ ضلع سطح پر ایمر جنسی ریسپا نس ٹیموں کی تشکیل
اور تربیت کامقصد ڈیزاسسٹرز کے دوران نقصا نات کی شرح کو کم سے کم کر نا ہے
این آئی ڈی ایم نے مختلف اضلاع میںیہ پراجیکٹ شروع کیا ہے ان خیالات
کااظہار اُنہوں نے مقا می ہوٹل میں چار روزہ ٹریننگ کے پہلے روز افتتاحی
سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ ضلع حکو مت کی
مشاورت سے مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل ایمر جنسی ریسپانس
ٹیم ڈیزاسسٹرز کے مواقع پر ضلع حکو مت کی معاونت کے طور پر کا م کرے گی اس
موقع پر ٹریننر وسیم احمدکا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں قدرتی آفات
آتی ہیں مگر بہتر تربیت اوروسائل کے باعث اُن ممالک کے عوام نقصانات سے
محفوظ رہ جاتے ہیں اس ٹر یننگ میں ہمقدم ویلفئیر فاؤنڈیشن ،جذبہ فاؤنڈیشن
سمیت جام پور اور روجہان سے سماجی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔
0 comments:
Post a Comment