راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ن لیگ کے خلاف سازشوں کا وزیر اعظم اور وزیر
اعلی نوٹس لیں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹیں ان کو دی جا رہی ہیں جنہوں نے
ساری زندگی شریف برادران کے خلاف زہر اگلاان خیالات کا اظہار ن لیگ کے بانی
رکن میاں شوکت حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے
بانی ارکان کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ہتک آمیز معاہدے کیے جا
رہے ہیں جس سے پارٹی کا امیج خراب ہوا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ لیگی ارکان ن
لیگ کے ٹکٹ کے بغیر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں انہوں نے ایسی شرائط کا
پارٹی قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر
کی جائے اور پارٹی کیلئے فعال کردار ادا کرنے والوں کو ٹکٹیں دی جائیں
سینیئر اور بانی ارکان سے مشاورت کے بعد ٹکٹیں جاری کی جائیں۔
0 comments:
Post a Comment