را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈی او ایم ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب
سعید ریاض محرم الحرام کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام
متعلقہ افسران اور ملازمین اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں
،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔مجالس اور جلوس کے راستوں میں واک تھرو
گیٹ لگا کر چیک کیا جائے کیونکہ ملک دشمن عناصر کسی بھی روپ کو دھار کر
انتشار پھیلا سکتا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ
سبیلوں کو بھی چیک کریں اور مانیٹرنگ کے عمل کو سخت بنائیں۔اس موقع پر ڈی
او سی ،اے ڈی سی ، پولیس افسران، اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او صحت،ٹی ایم
اوز،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے
0 comments:
Post a Comment