راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)امام حسینؓ کی عظیم قربانی مسلمانوں کے لئے مشعل
راہ ہے۔یہ قربانی ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ان خیالات کا
اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے انگریزی
اور اردو ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے تعاون سے گرلز کالج میں منعقدہ تقریب میں یوم
حسینؓ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیکچرارز ، سٹاف اور
طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں جہاں
بڑوں نے حق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وہاں ننھے معصوم
علی اصغر کی قربانی پوری دنیا کے لئے عظیم مثال ہے۔ہمیں تمام اختلافات
بھلا کر دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنا موثر فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
0 comments:
Post a Comment