راجن پور( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) راجن پور میں گھریلو ناچاکی پر شوہر نے
سوئی ہوئی بیوی پر تیزاب اُنڈیل دیا ۔ خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو
ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے ملزم
کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ راجن پور کی خلیل
آباد کالونی کے رہائشی شوکت حسین نے گھریلو ناچاکی پر سوئی ہوئی بیوی پر
تیزاب اُنڈیل دیا۔ جس سے اس کا چہرہ اور جسم زخمی ہو گیا ۔ تیزاب گرنے کے
بعد جمیلہ نے چیخنا چلانا شروع کر دیا جس کی آواز سن کر گھر مین موجود بچوں
نے اہل محلہ کو بلا کر اپنی ماں کو ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال لے آئے جہاں
خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی
جس کے بعد پولیس نے جمیلہ کے شوہر شوکت حسین کو گرفتار کر کے قانونی
کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ زخمی خاتون کے چھ بچے ہیں ۔ جبکہ ڈاکٹروں کے
مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment