Feature Top (Full Width)

Saturday, 31 October 2015

ڈی ایچ کیو را جن پور میں جلد کا رڈ یا لو جی وارڈ کا م شرو ع کرو یگا ظہو ر حسین

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے اور کارڈیالوجی وارڈ کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے اور صفائی وغیرہ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پرڈی او سی آفتاب احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار، ای ڈ ی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری،ایم ایس امجد شاہ،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ،ای ڈی او ورکس ،ڈ ی او جنگلات طلعت حسین اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ جاری ترقیاتی سرکاری اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے اور میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی سی او نے ای ڈی و صحت اور ایم ایس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنا یاجائے اور آنیوالے مریضوں کی مفت طبی سہولیات کو ممکن بنا یا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers