راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں اراضی لینڈریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن
کا کام 85فی صد مکمل ہو چکا ہے ۔باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت ۔ بلدیاتی
الیکشن کے حوالے سے یکم نومبر سے پانچ نومبر تک اعتراضات کی اپیلیں ہوں گی
جبکہ 15نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ یہ باتیں اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز،پولیٹیکل اسسٹنٹ
،ریوینو افسران، آر اوز،الیکشن سیل کے ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس میں
بتایا گیا کہ ضلع راجن پور کے 523مواضعات میں سے 443مواضعات کا کام مکمل ہو
چکا ہے۔اسی طرح تحصیل راجن پور کے 215میں سے 195مکمل،جا م پور تحصیل کے
181سے155جبکہ تحصیل روجھان 84میں سے 50مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
ٹرائبل ایریا کا ریکارڈ 100فی صد کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔
0 comments:
Post a Comment