راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں نئے بھرتی ایجو کیٹرز 5 ماہ سے
تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں فاقے ،اب تو سکول آنے جانے کا کرایہ بھی نہیں
،ڈی سی او راجن پور تنخواہ دلوا نے میں کردار ادا کریں تفصیلات کے مطابق
راجن پور میں ساڑھے چھ سو کے قریب مردوخواتین اساتذہ بھرتی کئے گئے جنہوں
نے مئی میں حاضری دے کر محکمہ تعلیم میں شمو لیت اختیار کرلی تھی ان ایجو
کیٹرز کو گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں ایجو کیٹرز کا کہنا ہے
کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران کا کہنا ہے کہ ضلعی حکو مت نے فنڈز جاری کرنا
ہیں جس کے بعد ہی اُنہیں تنخواہیں ادا کی جائیں گی جبکہ ڈی ایم او عبدالروف
مغل نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران بتلایا کہ اُن کی اسناد کی یو
نیورسٹیوں سے تصدیق کے بعد ہی ضلعی حکو مت محکمہ تعلیم کے لیٹر پر تنخواہیں
جاری کرے گی اب محکمہ تعلیم کا کام ہے کہ وہ جلدازجلد اسناد کی تصدیق کرا
کر لیٹر جاری کریں تاکہ اساتذہ کو تنخواہیں جاری کی جاسکیں ڈی ایم او کا
کہنا تھا کہ جن اساتذہ کی اسناد کی تصدیق ہو چکی اور اُن کے لیٹرز بھی
محکمہ نے جاری کردیئے ہیں اُن کواسی ماہ سے تنخواہیں جاری کردی جائیں گی
ایجو کیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر سے مطالبہ
کیا ہے کہ اُنہیں فوری طور پر تنخواہوں کی آدائیگی یقینی بنائی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment