راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اُمیدوار کونسلر وارڈ نمبر 12میونسپل کمیٹی راجن پور
محمداسحاق خان نے کہا ہے کہ عوام باکردار شخصیات کا چناؤ کریں اور ووٹ
دیتے وقت مستقبل کا ضرور سوچیں ایسے اُمیدواروں کا انتخاب کریں جو اُن کے
مسائل ومشکلات کے حل میں ممدومعاون ثابت ہو اور علاقہ کی ترقی میں کردار
ادا کرے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ایک کار نر میٹنگ کے دوران کیا جس میں
محلہ لانگ کالونی ،محلہ عید گاہ کالو نی کی سیاسی وسماجی شخصیات شریک تھیں
اُن کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہو کر اس نوآباد علاقہ کو ترقی یافتہ بنائیں
گے اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے اس موقع پر
عبدالستار خان گبول،محمد اقبال خان گبول، منیر احمد لانگ ،عبدالرحیم بھٹی
ودیگر شخصیات موجود تھیں ۔
0 comments:
Post a Comment