راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) 6ارب روپے کی لاگت سے 2016ء تک دو اضلاع راجن پور
اور ضلع رحیم یار خان کو ملانے والا بے نظیر برج کی تعمیر کا کام مکمل کر
لیا جائے گا۔جبکہ کشتیوں کا سٹیل پل نومبر میں عوام کے لئے کھول دیا جائے
گا۔اور رودکوہی کے پانی کو دریا تک لے جانے کے لئے منصوبہ بنایا جا رہا
ہے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کو
بریفننگ دیتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات
ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ،صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے لٹریسی
پنجاب عاطف حسین خان مزاری،ریزیڈنٹ انجینئر بے نظیر برج عبدالستار بلوچ،ای
ڈی اوز،ڈی اوز،ایکسیئن رودکوہی،جرنلسٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت
کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے بتایا کہ بے نظیر پل کی تعمیر سے ضلع راجن پور
اور ضلع رحیم یار خان کی عوام کو سفری سہولیات کے علاوہ ضلع کی ترقی میں
اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔مزید انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے ضلع کی
پسماندگی دور ہو گی۔اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو بہت جلد دور کر لیا جائے
گا۔ڈی سی او نے کہا کہ فخر بند کی توسیع سے کوٹ مٹھن اور ملحقہ آبادی محفوظ
ہو جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment