راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سا بق ممبر صو بائی اسمبلی پی پی پی سردار امان
اللہ خان دریشک کے فرزندواُمیدوار برائے چئیر مین یو نین کو نسل کوٹلہ خان
محمد سردار محمدصدیق خان دریشک نے کہا ہے کہ علاقہ کے عوام کی خدمت اُن کا
خاندانی ورثہ ہے پہلے بھی ہمارے والد نے اس علاقہ کے عوام کی خدمت کی، اب
بھی عوا می خدمت کاسفر جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے کوٹلہ
خان محمد نے عوام کے ایک کٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ
بطور ممبر صو بائی اسمبلی اُن کے والد نے اس دیہات میں سڑکوں کا جال بچھایا
گھر گھر بجلی پہنچا کر روشن کیا اب وہ منتخب ہوکر اس علاقہ کے عوام کے
مسائل کے حل میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے اُن کا کہناتھا کہ عوام کسی
ایسے شخص کوووٹ نہ دیں جو انتخاب کے بعد اُن کی بات نہ سنے بلکہ ایسی شخصیت
کاانتخاب کریں جو اُن کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکے اُن کا کہنا تھا
کہ انشاء اللہ وہ اس علاقہ کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
0 comments:
Post a Comment