راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو فعال کرنے
اور جانوروں کی نسل اور پیداور میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب ضلع بھر کے 84
وٹرنری اسسٹنٹ ،فیلڈ سٹاف کو آسان اقساط پر ہنڈا موٹرسائیکلیں فراہم کر دی
گئی ہیں۔تاکہ وہ اپنی فیلڈ ڈیوٹی کے لئے آسانی سے کسانوں کی خدمت کر سکیں
۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد نواز نے
موٹرسائیکلیں کی تقریب تقسیم کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر
محمد منصور احمد، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایل او ڈاکٹر افتخار
احمد بزدار اور دیگر وٹرنری ڈاکٹرز، وٹرنری اسسٹنٹ لائیو سٹاک نے شرکت
کی۔ڈی جی نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں یہ میری ٹیم جانورں کی نسل کو
بہتر بنائے گی۔اور ایک ریکارڈ قائم کرے گی۔اچھی کارکردگی دکھانے والے کی
قسط گورنمنٹ ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ غریب کسانوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی
جائے۔ای ڈی او زراعت اور ڈی ایل او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وٹرنری اسسٹنٹ
کو موٹرسائیکلیں دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ان کو چاہئے کہ وہ
اپنے فرائض محنت اور دیانت داری کے ساتھ سر انجام دیں۔تاکہ ضلع کا نام روشن
ہو۔انہوں نے بتایا کہ84موٹرسائیکلیں کی تین سال کی وارنٹی اور تین سروس
کارڈ بھی دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موٹرسائیکلیںآپ کی پہچان ہیں۔
0 comments:
Post a Comment