راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور تاحاجی پور روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،سیلاب کے
باعث سڑک پر گہرے کھڈ حادثات کا باعث بننے لگے اہل علاقہ سراپاء احتجاج
تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقوں فتح پور،چک شہید ،بستی لاکھا
،بستی گبول جاگیر،درخواست حاجی محمد ،بستی سرکی ودیگر کے مکینوں نے احتجاج
کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے ہرسال آنے والے سیلاب سے راجن پور
حاجی پورروڈ تباہ ہوجاتی ہے امسال بھی سیلاب کے باعث سڑک کوشدید نقصان
پہنچا ہے سڑک کے کنارے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں جبکہ پلیاں ٹوٹ چکی ہیں
جوکسی وقت زمین بوس ہوسکتی ہیں اور کوئی بڑا سا نحہ ء رونماء ہوسکتا ہے اُن
کا کہنا تھا کہ سڑک کناروں سے مٹی مکمل طور پر غائب ہوچکی ہے اُنہوں نے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او راجن
پور فوری طور پر نوٹس لیں اور محکمہ روڈز کے ذریعہ سڑک کی تعمیر جلد از جلد
کرائیں تاکہ روزکے حادثات سے بچا جاسکے ۔
0 comments:
Post a Comment